WhatsApp Image 2023-01-25 at 7.45.12 PM

26جنوری کی آمد پر وادی میں بے چُوک سیکورٹی بندو بست

26جنوری کی آمد پر وادی میں بے چُوک سیکورٹی بندو بست

تقریبات کے مقامات کی ناکہ بندی، گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ جاری

سٹی رپورٹر / مشتاق پلوامہ

سرینگر/ 26جنوری کی آمد کے پیش نظرجموں اورسرینگر میں سیکورٹی کا فول پروف بندو بست کیا گیا ہے۔دونوں شہریوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اورڈرون کے ذریعے ہرایک علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔لالچوک سے ڈلگیٹ اور دیگر جگہوں کے علاوہ کرکٹ سٹیڈیم سونہ وار اورجموں کے مولانا آزاد سٹیڈیم، جہاں سب سے بڑی دو تقریبات منعقد ہونگی، کو فورسز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی تخریبی کارروائی کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے ۔ سرینگر اور جموں کے حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ تقریبات منعقد ہونے کی جگہوں کے ارد گرد ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ۔فورسز اورپولیس کی جانب سے تقریبات کے دوران نگرانی کاعمل وسیع کیا جارہا ہے۔ تقریبات کے دوران امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی سازش کا اشارہ ملنے کے بعد سرینگرکے شیر کشمیر سٹیڈیم اور جموںکے مولانا آزاد سٹیڈیم ، کوفورسزکی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دونوںشہر وںمیں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔اتوار کی صبح سے ہی تھانوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر گاڑی کو ناکوں پر چیکنگ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ راہگیروں کی بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔سرینگر اور جموں میں متعدد مقامات پرناکے لگائے گئے ہیں۔شیر کشمیر کرکٹ سیڈیم اور جموں کے ایم اے سٹیڈیم کے باہر غیر ضروری طور پر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ جبکہ جموں کے سٹیڈیم میں دن کے آخر میں پولیس پریڈ کے لیے ریہرسل کی گئی۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل ہی سرینگر اور جموں میں موٹر سائیکل وں اور سکوٹروں کو ضبط کیا گیا جن کی تعداد سینکڑوں میں بتائی گئی ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریبی عناصر کی نقل و حرکت کو ناکام بنانے کے لیے چوکسی لازمی ہے۔حکام نے بتایا کہ جموں میں ہونے والے دھماکوں کے ساتھ ساتھ یہاں ہونے والے دھماکے اور آنے والے دیگر واقعات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ”ہمارے پاس کل یوم جمہوریہ کی ڈریس ریہرسل ہے اور جمعرات کو مرکزی تقریب ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سب کچھ ہموار ہے،” ۔اتوار کی شام شہر کے عیدگاہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی طرف سے کیے گئے گرینیڈ حملے میں ایک شہری زخمی ہوا۔ جموں کے نروال علاقے میں ہفتہ کو یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں سے نو افراد زخمی ہو گئے۔یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب جموں میں ہوگی، وادی میں سب سے بڑی تقریب یہاں کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں