0

25صفرالمظفر درگنڈ بمنہ میں مجلس عزا و جلوس علم شریف برآمد۔

بانی مذہب شیعیان کشمیر پر زبان درازی کرنا ناقابل برداشت آغا حسن

سرینگر//25صفر المظفرانجمن شرعی شیعیان کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں درگنڈ بمنہ میں دن بھر مجلس حسینی کا اہتمام رہا جہاں تنظیم کے ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی درگنڈ بمنہ میں عزاداروں کی بھاری تعداد سے حجت الاسلام آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاشہداے کربلا نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے شہدائے کربلا ؑ کی یاد میں مجالس عزا کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنے اور دنیا تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ہے آغا صاحب نے بانی شیعیان کشمیر سید میر شمس الدین اراکیؒ کے بارے میں نازیبا اوررقیق الفاظ کے استعمال پر شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہ بیانیہ تاریخ اور دین سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے ورنہ جس عصر کے بارے میں یہ بات کی جاتی ہے اس کے ساتھ بانی شیعیان کشمیر کا بہت دور کا واسطہ ہے آغا صاحب نے کہا ایسے بیانات سےاتحاد کو پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں