Download (4) 95

2045ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا اور دنیاکی پانچوی معیشت ہوگی/ وزیراعظم

130 ممالک جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس منعقد ہونا اعزاز سے کم نہیں
2045ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا اور دنیاکی پانچوی معیشت ہوگی/ وزیراعظم

سرینگر// جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس ملک میں منعقد ہونے کو بھارت کے لئے غیر معامولی واقع قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 243تک آ نے والے 25برسوں کے دوران ملک ترقی یافتہ ممالک کے صفحوں میں شامل ہوگا تاہم اس کے لئے لازمی ہے کہ ہم لوکل کولوکل قرار دینے کی طرف اپنی توجہ مبزول کرے ۔تجارت کوفروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی طرف خصوصی توجہ دے خواتین کوخود انحصاری کے راستے پرگامزن کریں ۔ دیوالی کے تہوار کے سلسلے میں منعقد کی گئی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے اس موقف کوپھردہرایا کہ پچھلے نو برسوںکے دوران ملک اقتصادی او رمعاشی طور پر مضبوط مستحکم ہوا ہے اور 245تک بھارت دنیا کی پانچویں مضبوط معیشت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کروناوائرس کی وبائی بیماری کے دوران دنیا کی معیشت بری طرح سے متاثر ہوئی تاہم بھارت کی جی ڈی پی مضبوط مستحکم رہی اور اقتصادی ا و رمعاشی حالت ڈھماڈھول نہیں ہوئی ۔وزیراعظم نے کہاکہ اگرچہ ملک معاشی طور مضبوطی کی طرف پہلے ہی گامزن ہوا ہے تاہم ہم نے کئی او راقدامات اٹھانے ہونگے ہمیں لوکل کولوکل قرار دینے کی طرف توجہ مبزول کرنی ہوگی ملک میں بنائے جانے والے سامان کوخرید کراستعمال کرنا ہوگا اور مقامی سطح پر ہر ایک ریاست یامرکزی علاقے کواپنی دستکاری فن ہنر کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھانے ہونگے ہم نے بین الاقوامی سطح پراپنے سامان کو بازار دلانے کی خاطر اقدامات اٹھانے ہونگے ۔وزیراعظم نے کہاکہ خود انحصاری کے لئے خواتین کو آگے لاناوقت کی اہم ضرور ت ہے انہیں چھوٹے چھوٹے سلف ہیلپ گروپ قائم کرنے ہونگے جوملک کی معیشت اوراقتصادیات کے لئے سنگ میل ثابت ہونگے ۔وزیرعظم نے کہاکہ ہمارے ملک کی مختلف ریاستوں میں خواتین نے تعریفوں والاکام کیاہے اور وہ اپنے ریاستوں مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لئے مثال بھی بن گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا جی ٹونٹ سربراہی کانفرنس ملک میں منعقد ہونا ہمارے لئے اعزا کی بات ہے۔ جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس سے ملک کوکیاملا یہ اانے والے وقت کے دوران ثابت ہوگا کہ بھارت آج کہاہے ۔ہم دنیا کوڈکٹیٹ کرنے جارہے ہیں ہم نے ڈکٹیشن دیناچھوڑدیاہے ہم ملک کے معاملات میں دنیاکو اپنی بات منوارہے ہیں ہم نے بہت سارے شعبوں میں سنگ میل عبور کئے ہیں اور ہمیں اس پرفخر ہیں ۔وزیرعظم نے کہا ملک کودنیاکی پانچویں بڑی معیشت کی طرف گامزن کرنے کوجوارادہ ہے اسمیں کوئی سیاست نہیں ہے یہ ہمارے ملک کے لئے انتہائی لازمی ہے اور ہرایک فرد کو اس کاکسی بھی مکتب فکر نظریات خیالات احساسات سے تعلق ہو اس کواپنارول اد اکرناہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں