Download (9) 75

2014-2019میں 370کے خاتمے تین طلاق پرپابندی رام مند رکی تعمیر کاوعدہ کیاتھا اسے نبھادیا

2014-2019میں 370کے خاتمے تین طلاق پرپابندی رام مند رکی تعمیر کاوعدہ کیاتھا اسے نبھادیا
بدعنوانیوں بے ضابطگیوں کواُکھاڑ پھینکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ملک کاعوام گوا /وزیراعظم

سرینگر// کشمیر سے کنیا کماری تک بھارت کوایک ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014-2019میں انتخابی منشور کے دوران جو عوام کے ساتھ وعدے کئے تھے انہیں نبہانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا370کاخاتمہ تین طلاق رام مندرکی تعمیر نوجوانوںکوروز گار کسانوں کی آمدانی دوگناکرنے اور انہیں بینک کھاتوں میںرقومات جمع کرنے کے اعلانات زمینی سطح پر عملائے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کنیاکماری سے لیکر کشمیر تک بھارت ایک ہے او ر ملک میں اس وقت جوکچھ بھی ہورہاہے وہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی بھرپورکوششیں ہورہی ہے ۔وزیراعظم نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضمام اقتدارہاتھ میں لیا پہلی ضرب بدعنوانی بے ضابطگیوں رشوت خوری ملک دشمنی زخیرہ اندوزی پرلگائی گئی ۔انہوںنے کہاکہ ملک کورشوتخوری اور بدعنوانیوں کے ایک ایسے دلدل میں پھنسا دیاگیاہے جہاں سے ا سکاباہرنکلنامشکل ہی نہیں ناممکن تھا ۔انہوںنے کانگریس اور بارایس کو ہدف تنقید کانشانہ بنتے ہوئے کہا کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کوزک پہنچایاانہیں روزگار سے محروم رکھا اس کااعلان توکیاجوکاغذوں تک محدود ہوگئی تھی ۔وزیراعظم نے کانگریس کے دوراقتدار کو ملک کے عوام کے مفادات کے منافی قراردیتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے دور اقتدار میں غریب کنبوں کو ترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے اقدامات نہیںاٹھائے گئے ۔ وزیر اعظم نے کہا مرکزی سرکار کی جانب سے جو اسکیمیوں شروع کی گئی ہئے اس کے لئے وہ اے ٹی ایم کارڈہے اور ان اسکیموں کے لئے مختص کی گئی رقومات کا تلنگانہ کی حکومت نے غلط استعمال کرکے لوگوںکے مفادات کوبڑے پیمانے پرنقصان پہنچادیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے 2014میں ملک کے عوام کے ساتھ وعدے کئے اور 2019کے پارلیمانی الیکشن میں ان وعدوں کودہرایاہم نے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کومفت گیس سیلنڈرفراہم کرنے انہیں مفت کھانا دینے ان کے گھروں میں بیت الخلاء بنانے کاوعدہ کیاجس سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے زمینی سطح پردکھاکردیا۔وزیرعظم نے کہا نوسال کے دوران ہم نے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں کے لئے کروڑوں مکان تعمیرکئے ہیں او رآنے والے پانچ برسوں میں مزیداتنی ہی تعداد میں مکانوں کی تعمیرکا کام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ کوئی جھونپڑی میں نارہیں ۔وزیراعظم نے کہا ہم نے ملک کومضبوط مستحکم بنانے کالوگوں کے ساتھ وعدہ کیاتھا اور آج بھارت کو دنیامیں ایک انفرادیت حاصل ہے ۔ہم سبق لینے کے اب عادی نہیں ہے بلکہ ہم ڈکٹیشن دینے کے قابل بن گئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا2014 کے الیکشن منشور پرمختلف شعبوں میں ترقی کی منزلوں پرجانے کاعوام کویقین دلایاتھااور آج بھارت دنیامیں ان ممالک کے صف مین شامل ہوگیاہیں جہاں 80%بنیادی ڈھانچہ لوگوں کودستیاب ہے ہم نے خلائی مشن میں ترقی کی منزلوں کوچھوا ہیں بھارت نے انفار میشن ٹیکنالوجی میں ایک منفردمقام حاصل کیاہے ۔وزیراعظم نے کہاہم نے اداروں میں شفافیت لانے رشوتخوری کوجڑ سے پھینکنے بدعنوانیوں کاقلع قمع کرنے کالوگوں سے وعدہ کیاتھا اور آج ملک کاعوام دیکھ رہاہے کہ جوکوئی بھی اسکینڈل میں ملوث ہے جس کسی نے بھی سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے اور عوام کے مفادات کو بالائی تاک رکھ کراپنے مفادات کوترجیحی دے ہے ان کے خلا ف کیس درج کئے ہے کئی جیلوں میں ہے کئی ضمانت پرگھوم پھیررہے ہیں جن کایوم حساب آئے گا ۔وزیراعظم نے کہا ہم نے 2019کے پارلیمنٹری الیکشن کے موقعے پر لوگوں سے کہاتھاکہ ہمیں دوتہائی تک اکثریت چاہئے ہم تین طلاق پرپابندی 370کے خاتمے مملک کی سرحدوں کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اور آج ملک کاعوام اس بات کاگوا ہیں کہ 370کو قلم کی ایک جمبش نے ختم کردیا۔تین طلاق پرپابندی عائدکی رامندر میں 2024جنوری کے مہینے میں لوگ درشن کرینگے ۔وزیراعظم نے کہا ہم اپنے وعدے سب کاساتھ سب کاوکاس اور سب کاوشواس کے وعدے پر چٹان کی طرح ڈھٹے ہوئے ہیں اور ہم ملک کے عوام کے مفادات کو مزیدمحفوظ اور مستحکم بنانے کی راہ پرگامزن ہیں۔ انہوںنے حزب اختلاف کی پارٹیوں کوہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا انہیں ترقی اسلئے نہیںدکھائی دیتی کہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی سے اختلاف ہیں۔ وزیراعظم نے حزب اختلاف کاہونا لازمی ہے اور مضبوط مستحکم حزب اختلا ف سے پہلی ملک مضبوط اور مستحکم بناکر تے ہے تاہم یہاں گنگا اُلٹی بہتی ہے ۔یہاں ملک کی کئی سیاسی پارٹیاں اقتدار کی رام لیلا حاصل کرکے عوام کوگمراہ کررہی ہیں اور ان کے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں