62

حوزہ علمیہ قم کے وفد کا نیو دہلی میں نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ

حوزہ علمیہ قم کے وفد کا نیو دہلی میں نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ

دہلی // حوزہ علمیہ کے وفد نے نیو دہلی میں نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کا وزٹ کیا ہے۔

حوزہ علمیہ کے وفد نے نیو دہلی میں نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ہندوستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین رضا شاکری نے اس ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے حوزہ علمیہ ایران کے منتظمین کو نمائندگی المصطفی میں خوش آمدید کہا۔

حوزہ علمیہ میں تہذیب و تربیتی امور کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین عالم زادہ نوری نے نیو دہلی میں نمائندگیٔ جامعۃ المصطفی کی کوششوں اور سرگرمیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم اور ہندوستانی دینی مدارس میں موجود صلاحیتوں اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی مشترکات کے سبب بہت سی صلاحیتوں اور تجربات کا تبادلہ ممکن ہے۔

ایشیا اور اوشیانا میں حوزہ علمیہ کے مرکز ارتباطات اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین امیرخانی نے گفتگو کے دوران کہا: دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص برصغیر اور ہندوستان میں دین اسلام اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی علمی اور دینی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: بین الاقوامی تعلیمی میدان میں حوزہ علمیہ کے اساتید، فعالان اور ماہرین لسانیات، حوزہ سے وابستہ تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیز، تعلیمی اور تحقیقی اداروں، حوزہ کے خصوصی مراکز، بین الاقوامی مذہبی انجمنوں، خصوصی رسائل و مطبوعات، قرآن و حدیث کی صلاحیتوں، تالیفات اور کتب و مقالات اور ادیان و مذاہب کے متعلق تھیسز، کامیاب مدارس و حوزاتِ علمیہ اور درجنوں دیگر صلاحیتوں سے نمائندہ ولی فقیہ اور اسی طرح نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ کی رہنمائی میں بین الاقوامی میدان میں اور بالخصوص ہندوستان میں بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں