63

17 ربیع الاول کے مبارک موقع پر رہبر معظم کی طرف سے ہزاروں لوگوں کو خصوصی تحفہ

17 ربیع الاول کے مبارک موقع پر رہبر معظم کی طرف سے ہزاروں لوگوں کو خصوصی تحفہ

ایران// رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر ملک کی مختلف جیلوں میں بند 2000 سے زائد قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری دی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر ملک کی مختلف جیلوں میں بند 2000 سے زائد قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری دی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام (ص) اور آپ کے نواسے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر ملک کے چیف جسٹس کی درخواست پر مختلف عدالتوں سے سزا پانے والے 2284 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنےیا کم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ معافی کمیشن کی جانب سے قیدیوں کے کیسوں کا جائزہ لینے کے بعد وہ معافی کے اہل پائے گئے،اس کے علاوہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے رہبر معظم کو خط لکھ کر ان قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کرنے، کم کرنے یا تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل 110 پیراگراف 11 کے تحت عدلیہ کے سربراہ کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں