11 فروری کو عوام نے انقلاب کا چہرہ دنیا کو دکھادیا، رہبر معظم

ایران :- رہبر معظم نے 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات انقلاب اسلامی کا اہم رکن ہے جس میں زیادہ سے زیادہ شرکت ضروری ہے۔

صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوامی وفد نے آج حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں رہبر معظم نے کہا کہ ایرانی عوام کو دو اہم انتخابات درپیش ہیں جس میں پارلیمنٹ اور سپریم لیڈر سے متعلق کونسل کے اراکین منتخب کئے جائیں گے۔ انتخابات ملک میں اصلاحات کا ذریعہ ہیں لہذا سب کو انتخابات میں شرکت کرنا چاہئے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ تبریز کے عوام کا ایمان اور حوصلہ قابل قدر ہے۔ ان کی غیرت ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تاریخ میں آذربائیجان کے عوام کی بہادری اور ایمانداری کے واقعات زیادہ ہیں۔

(مہر خبر)

اپنا تبصرہ بھیجیں