سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے 07 مارچ کو ہونے والے ووکیشنل مضامین کے 10ویں جماعت کے سالانہ امتحان کو ملتوی کردیا اور کہا کہ یہ امتحان اب 04اپریل کو منعقد ہونگے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے سافٹ زون میں مارچ 07کو دسویں جماعت کے پیشہ ورانہ امتحان ملتوی کرکے انہیں4اپریل کو کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بورڈ کے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ’’موجودہ حالات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مضامین کے امتحان بشمول زراعت، ملبوسات، میک اپ اور گھریلو فرنشننگ، آٹوموٹو، خوبصورتی اور تندرستی، صحت وغیرہ دیگر دسویں جماعت کے امتحان جو 07مارچ کو ہونے والے تھے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے اور انہیں اب 4اپریل کو لیا جائے گا ۔ تاہم بورڈ نے کہا کہ باقی مضامین کا امتحان جو 11مارچ سے شیڈول کے مطابق اس سلسلے میں پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
82