ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرائن میں روسی فوج کو تربیت دینے کے لئے ایرانی فوجی اہلکار کی موجودگی کا دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
ایران// ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یوکرائن میں ایرانی فوجی اہلکار کی موجودگی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج کو تربیت دینے کے لئے ایرانی اہلکار کی یوکرائن میں موجودگی ہمارے اصولوں کے منافی ہے۔ ایران جنگ کے خلاف اور تنازع کے پرامن حل کے منطقی موقف پر قائم ہے۔
کنعانی نے مزید کہا کہ ایران روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع کے پرامن حل کی تاکید کرتا ہے۔ ایرانی فوجی کی یوکرائن میں موجودگی کا دعوی سیاسی اہداف کی خاطر کیا جارہا ہے۔
(مہر خبر)