4c6934f43329832fj5u 800c450 30

یمن کی کھلی دھمکی، اگر اقدامات میں خلل ڈالا تو ہم جواب دیں گے

یمن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ہماری کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالے گا تو ہم جواب دیں گے۔

یمن // یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی دھمکیوں کے باوجود اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے یمنی فوج کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی تو اسے یمنیوں کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک پیغام میں یمنی بحریہ کی کارروائیوں کو روکنے کی بابت خبردار کیا ہے۔ تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ بحیرہ احمر اور مکران کے سمندر میں جہاز رانی کا سلسلہ محفوظ ہے اور امریکہ دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے اور یہ کہنے سے باز رہے کہ یمنی فوج مذکورہ دونوں سمندروں میں جہاز رانی کے لئے خطرناک ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان کا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کارروائیوں کو جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ امریکا کے پاس اس پر ردعمل کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ فلسطینی عوام کی حمایت میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت آنے کے بعد یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی جانب سے جانے والے کسی بھی اسرائیلی اور غیر اسرائیلی بحری جہاز کو آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔
محمد عبدالسلام نے دنیا کے تمام ممالک کو امریکہ کے جال میں پھنسنے سے خبردار کیا جس کا مقصد بحیرہ احمر کو اسرائیل کی خدمت میں ملٹری زون بنانا اور اس حکومت کو غزہ پٹی میں ظالمانہ جارحیت جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

کیٹاگری میں : یمن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں