0

یحیٰ سنوارکی شہادت مزاحمتی جذبہ کو مزید طاقتور بنائے گی. آغا حسن

بڈگام // مرکزی امام بارہ بڈگام میں آج انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے جمعہ نماز کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین غزہ لبنان میں ابھی بھی صہیونی دہشتگردی جاری ہے اور امن کے داعی خاموش تماشائی بنےہیں آغا صاحب نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی شہادت کے تناظر میں کہا ہے کہ ‘یحیٰ السنوار کی شہادت پورے خطے میں جاری مزاحمت کو مزید طاقت اور مضبوطی دے گی کیونکہ شہید کا خون ضرور رنگ لاتا ہے اور کسی شخصیت کے مرنے سے اس کی ایڈیالوجی ختم نہیں ہوسکتی ہے آغا صاحب نے کہا جب تک صہیونی قبضہ اور جارحیت برقرار ہے تب تک مزاحمت بھی جاری رہے گی اور آنے والی نسل اپنے رہبروں کے نقش قدم پر ثابت قدم رہ کر صہیونی جابروں کا قلع کمہ کرے گی آغا صاحب نے کہا اگر چہ ہم سوگوار ہیں لیکن رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای مد ظلہ کا یہ اطمنان بخش جملہ ’’اسرائیل عنقریب نابود ہوگا ‘‘مظلوم فلسطینوں کےعزم کو مضبوط کرتا ہے۔نماز جمعہ کے اختتام پر آغا صاحب نے امریکہ اسرائیل اور ان کے حواریوں کی نابودی کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں