یت اللہ اعرافی کا آسٹریلیا کے سابقہ مفتی کی وفات پر اظہارِ تعزیت
شیخ تاج الدین اتحاد و وحدت کے علمبردار تھے
ایران// آیت اللہ اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں آسٹریلیا کے سابقہ مفتی اور علماء تقریب میں سے ایک شیخ تاج الدین ہلالی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں آسٹریلیا کے سابقہ مفتی اور علماء تقریب میں سے ایک شیخ تاج الدین ہلالی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ان کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
انالله و انا الیه راجعون
قال رسول الله (صلی الله علیه و آله): اذا مات العالم الفقیه ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء
عظیم اور دانشمند عالم دین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و قربت اور یکجہتی کے علمبردار ڈاکٹر شیخ تاج الدین ہلالی سابق مفتی آسٹریلیا کی رحلت پر تمام امت مسلمہ، علمائے کرام، دینی و اسلامی مراکز خصوصاً علماء کرام اور عالم اسلام کی مذہبی شخصیات اور تمام مسلمانوں خصوصاً مصر اور آسٹریلیا کے مسلمان اور مرحوم کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
مرحوم نے اپنی زندگی میں دیگر مفکرین اور مذہبی اسکالرز کے ہمراہ عصری دنیا میں دینِ اسلام کی پیشرفت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہلبیت (ع) اطہار کی ثقافت کے استحکام و ترویج اور وحدتِ اسلامی کے پھیلاؤ اور تکفیری و الحادی تحریکوں کے خلاف علَم جہاد بلند کرنے سمیت انتہائی موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
امید ہے کہ علمائے کرام اور اسلامی مفکرین اور عالم اسلام کے دینی مراکز، حوزاتِ علمیہ اور علمی ادارے اور سماجی، ثقافتی اور سیاسی عمائدین ان کے اس نورانی راستے اور نقطہ نظر کو جاری رکھیں گے۔
میں اس عظیم نقصان پر عالم اسلام، مرحوم کے شاگردوں اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس عظیم عالم روحانی کے لیے خداوند متعال سے اجر جزیل اور اس کے لواحقین اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی
سرپرست حوزہ علمیہ