0

یتی نرسنگھانند جیسے لوگوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی ہورہی ہے، اس کو گرفتار کیا جائے

مجلسِ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر ڈاسنا مندر کے مہنت، بدنام زمانہ یتی نرسنگھانند سرسوتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتی نرسنگھانند جیسے شرپسند عناصر ملک میں فساد کروانا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مولانا نے کہا کہ حال ہی میں ’امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی‘ (USCIRF) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی جان ومال محفوظ نہیں ہے، اس رپورٹ کی بنیاد یتی نرسنگھانند جیسے لوگوں کے بیانات ہیں، جن پر بروقت کارروائی نہیں ہوتی، ایسے افراد پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں اور ان کے بیانات کی بنیاد پر امریکہ جیسے ملکوں سے ہندوستان کے خلاف ایسی رپورٹیں شائع ہوتی ہیں، جس سے ہندوستان کی شبیہ داغدار ہوتی ہے، اس لئے ایسے افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جانا چاہیے۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پیغمبر اسلام ؐ کی شان اقدس میں ہرگز گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، اس لئے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ یتی نرسنگھانند کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں