0

ہندی زبان سماجی اتحاد کا ایک پل ہے: منوج سنہا

سرینگر// جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم ہندی ک موقع پر سب کے لئے نیک خواہشاتانہوں نے کہا: ‘ہندی نہ صرف ہماری زبان ہے بلکہ ہماری ثقافتی شناخت اور سماجی اتحاد کا پل بھی ہے’۔بتادیں کہ 10 جنوری کو عالمی یوم ہندی کے طور پر منایا جاتا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر ہندی زبان میں کئے جانے والے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں عالمی یوم ہندی پر سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ہندی نہ صرف ہماری زبان ہے بلکہ ہماری ثقافتی شناخت اور سماجی اتحاد کا پل بھی ہے’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہے: ‘آئیے اس موقع پرعہد کریں کہ ہندی کے ساتھ ساتھ تمام مادری زبانوں کے تحفظ، فروغ اور ترویج کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں