Download (7) 78

ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سلامتی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ضروری

ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سلامتی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ضروری
فوج ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار / صدر ہند

سرینگر // ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سلامتی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کی بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند ہماری افواج ملک کے اتحاد اور سالمیت کے جذبے کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بیرونی یا اندرونی صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح اہل اور تیار ہیں۔صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کھڑکواسلا میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 145ویں کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی( این ڈی اے) قیادت کا گہوارہ ہے جس نے عظیم جانباز دیئے ہیں۔اس اکیڈمی کا شمار ملک کے بہترین تربیتی اداروں میں ہوتا ہے اور یہ ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اسے مسلح افواج اور ملک کیلئے ایک مضبوط ستون کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ این ڈی اے سے ملنے والی تربیت اور زندگی کی اقدار ہمیشہ کیڈٹس کو زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز سیکھ کر اورانہیں اپناتے ہوئے آگے بڑھیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ مسلح خدمات کی اقدار کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمت اور بہادری کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ صدر جمہوریہ نے پہلی بار این ڈی اے کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں مارچ کرنے والے دستے کے طور پر خواتین کیڈٹس کی شرکت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن حقیقی معنوں میں تاریخی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تمام خواتین کیڈٹس مستقبل میں ملک اور این ڈی اے کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سلامتی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا، ہماری افواج ملک کے اتحاد اور سالمیت کے جذبے کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی بیرونی یا اندرونی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح اہل اور تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں