0

ہندوستان کو وشوا گرو بننے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری : انجینئر رشید

دھونس دبائو اور زور زبردستی سے لوگوں کے دل جیتے نہیں جاسکتے

سرینگر//انجینئر رشید نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان وشوا گرو بننا چاہتا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرناہوگا۔اگر آپ (مودی) کے پاس بہتر حل ہے تو براہ کرم ہمیں بتائیں۔آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ دوسری جانب (کشمیر کی) اس طرف شامل ہوناچاہتے ہیں ہوسکتاہے کہ یہ بات سچ ہو لیکن ہم کیسے اس کا پتہ چلاسکتاہیں۔عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید نے آج ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے پروکسی امیدوار ہیں اور کہاکہ اگر انڈیا بلاک مرکز میں برسر اقتدار آنے پر مرکزی زیرانتظام علاقہ میں 370 کی بحالی کا وعدہ کرے تو وہ اس کی تائید کرنے کے لیے تیار ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر رشید نے آج ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے پروکسی امیدوار ہیں اور کہاکہ اگر انڈیا بلاک مرکز میں برسر اقتدار آنے پر مرکزی زیرانتظام علاقہ میں 370 کی بحالی کا وعدہ کرے تو وہ اس کی تائید کرنے کے لیے تیار ہیں۔بارہمولہ کے رکن لوک سبھا انجینئر رشید نے آج کہاکہ اگر انڈیا اتحاد یہ تیقن دیتا ہے کہ وہ دہلی میں برسر اقتدار آنے پر دفعہ 370 کو بحال کرے گا تو میں اپنے ہر امیدوار سے کہوں گا کہ وہ اپنے حامیوں کا ہر ووٹ ان کو دینے کا عہد کرے۔رشید نے جنہیں 2019 میں یواے پی اے الزامات کے تحت گرفتار کیاگیاتھا‘ 11 ستمبر کو عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہاہوئے۔ بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ اگر ہندوستان یہ چاہتا ہے کہ اسے عالمی قائد تصور کیا جائے تو اسے سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کو حل کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہندوستان وشوا گرو بننا چاہتا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرناہوگا۔اگر آپ (مودی) کے پاس بہتر حل ہے تو براہ کرم ہمیں بتائیں۔آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ دوسری جانب (کشمیر کی) اس طرف شامل ہوناچاہتے ہیں ہوسکتاہے کہ یہ بات سچ ہو لیکن ہم کیسے اس کا پتہ چلاسکتاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں