ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بلکہ یہ ملک جمہوریت کا علمبردار بھی
عدالت کی مداخلت اور کسی بھی قسم کے تنازعہ سے بچنے کیلئے ایک ’’سادہ اور واضح ایکٹ‘‘کا مسودہ تیار کرنا ضروری
’تجارت، دفاع، داخلی سلامتی یا معیشت جیسے مختلف شعبوں کی بنیاد پر تبدیلی لانا مناسب انتظامیہ کو یقینی بناتا ہے‘‘/ امیت شاہ
سرینگر // ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ یہ ملک جمہوریت کا علمبردار بھی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ عدالت کی مداخلت اور کسی بھی قسم کے تنازعہ سے بچنے کیلئے ایک ’’سادہ اور واضح ایکٹ‘‘کا مسودہ تیار کرنا ضروری ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں قانون سازی کے مسودے پر ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا اور ایک اچھی طرح سے مسودہ قانون کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقعہ پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کسی بھی ایکٹ کا مسودہ تیار کرتے وقت مہارت کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔امیت شاہ نے کہا ’’اگر قانون سازی اچھی طرح سے تیار کی گئی تو عدلیہ کو اس سے تجاوز کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ گرے ایریاز تجاوزات کی گنجائش چھوڑ دیتے ہیں۔ قانون سازی کو کابینہ یا پارلیمنٹ کی سیاسی خواہش کی عکاسی کرنی چاہیے۔‘‘تقریب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ عدالت کی مداخلت اور کسی بھی قسم کے تنازعہ سے بچنے کے لیے ایک ’’سادہ اور واضح ایکٹ‘‘کا مسودہ تیار کرنا ضروری ہے۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ قانون سازی کا مسودہ ایک جاری عمل ہے، وزیر داخلہ نے کسی بھی ایکٹ کا مسودہ تیار کرتے وقت مہارت کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔امیت شاہ نے کہا ’’قانون سازی کا مسودہ ایک جاری عمل ہے لہذا مہارت کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے تو ہم غیر متعلقہ ہوں گے۔ ‘‘ شاہ نے مزید کہا کہ قانون سازی کے مسودے کی اہمیت کو نظر انداز کرنے سے نہ صرف امن و امان بلکہ ملک کا جمہوری نظام بھی کمزور ہوتا ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، شاہ نے کہا کہ یہ ملک جمہوریت کا علمبردار بھی ہے۔امیت شاہ نے کہا ’’بدلتے وقت کے حوالے سے مسودہ تیار کرنے کے عمل کو اپ گریڈ کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔‘‘شاہ نے مزید کہا’’تجارت، دفاع، داخلی سلامتی یا معیشت جیسے مختلف شعبوں کی بنیاد پر تبدیلی لانا مناسب انتظامیہ کو یقینی بناتا ہے‘‘۔ شاہ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ حکومت کا مضبوط ترین حصہ ہے۔