صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور، شہرام دبیری نے حضرت آیت اللہ سبحانی سے قم المقدس میں ملاقات کی ہے۔
اس مرجع تقلید نے اس ملاقات کے دوران کہا: پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے قوانین کی مکمل نگرانی ہونی چاہیے تاکہ ان میں اسلام اور مسلمانوں کی مصلحت کو اولویت اور ان کا خیال رکھا جا سکے۔
صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور نے اس موقع پر حکومت کے اقدامات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا: مراجع عظام ہمیشہ عوام، ملک اور دین کی بھلائی چاہتے ہیں۔ ہم تمام امور میں ان کی رائے کو مدنظر رکھتے ہیں اور کبھی ان کی مخالفت میں عمل نہیں کریں گے۔