0

ہم ایران کے ساتھ ہیں، پاکستانی سابق صدر

سابق پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت میں ایران کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے اکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کی حالیہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم پر دنیا کی خاموشی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےصیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان کے سابق صدر نے ایرانی عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ ایرانی بھائیو، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے دعا بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی برادری صرف فلسطینیوں کے قتل عام کو دیکھ رہی ہے کہا کہ اسرائیل کے استعال انگیز اقدامات نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مہر خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں