Img 20230331 Wa0000

گانگو پلوامہ کے کسان کا کارنامہ

گانگو پلوامہ کے کسان کا کارنامہ

موسم سرما کے دوران ہی مشروم تیار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا

پلوامہ/ /تنہا ایاز/
ضلع پلوامہ جو دودھ ،زعفران، سبزی ،سیب اور دھان کی پیداوار کیلئے مشہور ہے اب اس ضلع سے مشروم کی کاشت بھی کی جارہی ہے۔نذیر احمد ڈار نامی شخص جو کہ ایف ایم مشروم یونٹ چلا رہا ہے، ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے سے تعلق رکھتا ہے نے اپنے تجربے سے موسم سرما کے دوران ہی مشروم تیار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے مذکورہ شخص کے اس تجربے پر سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر افراد بھی اس کاشت کی طرف بڑھیں گے اور اچھی طریقے سے اپنی روزی روٹی کما سکیں گے۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کاشتکار نذیر احمد ڈار نے کہا کہ وہ پچھلے پانچ سالوں سے مشروم کی کاشتکاری سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال انہوں نے ایک نیا تجربہ کر کے سردیوں میں ہی مشروم تیار کیا ہے۔مشروم کاشتکار نذیر احمد نے بے روزگار نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں مشروم کے یونٹ قائم کر کے اس سے اپنا روزگار حاصل کریں ۔ ادھر پلوامہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے موسم سرما کے دوران مشروم تیار کرنے والے کاشتکار نزیر احمد کے اس نئے تجربے کو کافی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تجربے سے اب دیگر بے روزگار بھی اس کاشت کی جانب راغب ہونگے۔ سماجی حلقوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ زراعت سے اپیل کی ہے کہ نزیر احمد جیسے کسان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تاکہ وہ دیگر بے روزگار نوجوانوں کو بھی اس کاشت کی تربیت دے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں