Download (6) 43

کے جی کلاس سے 8جماعت تک سرمائی تعطیلات کا اعلان

کے جی کلاس سے 8جماعت تک سرمائی تعطیلات کا اعلان
28نومبر سے 28,29فروری 2024تک چھٹیاں رہیں گی ۔ ڈائیریکٹوریٹ آ ف سکول ایجوکیشن

سرینگر//وادی کشمیر میں سردی کی شدت کے بیچ چھوٹے بچوں کو راحت پہنچاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر 28نومبر بروز منگل سے 8ویں جماعت تک کے کلاسوں کیلئے سرمائی تعطیات کااعلان کیا ہے ۔ جبکہ 9ویں جماعت سے 12ویں تک کے کلاسوں کیلئے 11دسمبر سے سرمائی تعطیلات شروع ہوں گی ۔ وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے سخت ترین سردی ، شبانہ منفی درجہ حرارت اور صبح کے اوقات میں سخت دھند کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو شدید پریشانیوں کا ہے وہیں سکولی بچوں کو بھی شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں اس بیچ چھوٹے بچوں کو راحت پہنچاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ نے کے جی کلاسوں سے 8ویں جماعت تک کے کلاسوں کیلئے 28نومبر بروز منگل سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور یہ چھٹیاں 28 نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔اور اس کے بعد 8ویں سے 12ویں جماعت کے لیے 11 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک تعطیلات ہوں گی۔ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان کے مطابق تعلیمی عملہ 21 فروری 2024 کو اپنے متعلقہ اسکولوں کو واپس رپورٹ کرے گا، تاکہ وہ آنے والے امتحانات کی تیاری کے لیے انتظامات کرنے کے لیے دستیاب رہیں۔واضح رہے کہ رواں موسم سرماء کے نومبر مہینے میں سخت سردی محسوس کی جارہی ہے خاص طور پر گزشتہ ہفتے سخت سردیوں سے لوگوںکو مشکلات درپیش آرہی تھیں اور سردیوں کے دوران سکولی بچوں کو سکول جانے میں بھی شدید پریشانیوں کاسامناکرنا پڑتا تھا جبکہ ماہرین طب نے بھی بتایا تھا کہ سکولوں کے دوران بچوں کو سردی سے کئی طرح کی بیماریاں لگ سکتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں