112

کل مورخہ 17ستمبر2023ء کو رحمۃ اللعالمین فاونڈیشن کے زیراہتمام شالنہ ضلع بڈگام میں سیدہ حضرت زینب سلام اللہ علیہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا

کل مورخہ 17ستمبر2023ء کو رحمۃ اللعالمین فاونڈیشن کے زیراہتمام شالنہ ضلع بڈگام میں سیدہ حضرت زینب سلام اللہ علیہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا،

سرینگر// جس کی مہمان خصوصی کےطور سنی و شیعہ عالمہ خواتین نے شرکت کی خصوصی طور کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے خواتین ونگ کی سربراہ محترمہ ریحانہ قادری صاحبہ اور دیگر کارکنان تھیں،

کانفرنس میں مہمان عالمہ محترمہ محمود جی، زمردہ جی، ریحانہ فاروق، شازیہ سبا فاطمہ سوپور کے سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز دو بجے دوپہر کو ہوا ،کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا ،

کانفرنس میں جن دیگر عالمہ نے شرکت کی انہوں نےاپنے خطاب میں پیکرِ صبر و شجاعت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہ کی سیرت ِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات (سلام اللہ علیہا) کی آغوش میں پرورش پانے والی حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) نے اس موقع پر وہ مثالی کردار ادا کیا، جو رہتی دنیا تک تمام خواتین کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے۔

میدان کربلا میں ظلم و بربریت کی جو داستان خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رقم کی گئی، وہ انسانیت کے لئے شرمندگی کا باعث ہے، جن کا مداوا نہیں ہو سکتا۔ وہ عصمت و طہارت کی پیکر شخصیات کہ جن کے لئے آیت تطہیر نازل کی گئی، ان پر جس طرح کے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے گئے ، وہ یزید کے بارے میں نرم دل رکھنے والوں کے لئے ایک ایسا سوال ہے جس سے وہ اپنے ایمان کا اندازہ لگا سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے اندر ایسے اوصاف پیدا کرنے ہوں گے جس پر وہ خود بھی فخر کر سکیں اور ان کے خاندان کا نام بھی روشن ہو سکے، یہ سب اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پرگامزن اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے۔

معاشرے میں پھیلی بے حیائی، بدکرداری و دیگر خرابیوں کے خاتمے میں خواتین اپنا کردار اپنی اولاد کی اسلامی خطوط پر تربیت کر کے ادا کر سکتی ہیں،

کانفرنس کا اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین جناب مولانا غلام محمد گلزار نے اپنے مختصر خطاب کے دوران ، رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کے صدر جناب شیخ فردوس علی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ کیا کہ وہ قوم کی اصلاح میں ہر وقت اور ہر جا آگے آگے ہوتے ہیں ، اور آج ادارہ الزھراء س ٹرسٹ شالنہ میں بھی اس اصلاحی پروگرام کا اہتمام کیا ،

پروگرام کا اختتام مولانا غلام محمد گلزار نے دعائے خیر سے کیا، جس میں ملک و ملت کی سربلندی و استحکام و مشن کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی اور شرکاء میں نیاز بھی تقسیم کی گئی،
ترجمان۔ رحمۃ اللعالمین فاونڈیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں