حیرت زدہ ہوں کہ اتنی زیادہ خوبصورتی ہے تو لوگ بیرون ملک کیوں جاتے ہیں/ ادا کارہ بھاگیہ شری
سرینگر //کشمیر آرام دہ اور خوبصورت جگہ ہے کی بات کرتے ہوئے اداکارہ بھاگیہ شری کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر منی سوئٹزرلینڈ نہیں بلکہ سوئٹزرلینڈ منی کشمیر ہے‘‘۔ادارہ بھاگیہ شری جو اس وقت کشمیر کی وادیوں میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہے نے کہا کہ ’’کشمیر منی سوئٹزرلینڈ نہیں بلکہ سوئٹزرلینڈ منی کشمیر ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ حیرت زدہ ہیں کہ جب ہندوستان میں اتنی زیادہ خوبصورتی ہے تو لوگ بیرون ملک کیوں جاتے ہیں۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے امیر خسرو کے الفاظ کی یاد آتی ہے ’’ اگر زمین پر جنت ہے تو ، یہ یہاں ہے ، یہ یہاں ہے ، یہ یہاں ہے‘‘۔ اپنی زندگی میں کشمیر کا دورہ کرنے سے محروم نہ ہوں۔ یہ یہاں اتنا پرسکون اور خوبصورت ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ لوگ سوئٹزرلینڈ یا یورپ کیوں جاتے ہیں۔ جب ہمارے اپنے ملک میں اتنی خوبصورتی ہے تو ، کہیں اور کیوں جائیں؟ یہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ کشمیر ایک منی سوئٹزرلینڈ ہے لیکن میں کہتی ہوں کہ سوئٹزرلینڈ منی کشمیر ہے۔ آپ کو یہاں اندرونی سکون محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اتنے اچھے ہیں کہ آپ کو کبھی بھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اداکار نے کشمیری کھانوں اور مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا ’’کھانا بہ ذائقہ دار ہے اور لوگ گڑ کی طرح میٹھے ہیں‘‘۔