اپوزیشن اتحاد نے نریندر مودی کے اعتماد کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے / راہول گاندھی
’’ہم ’نفرت کے بازار میں محبت کی دْکان کھولنا چاہتے ہیں‘‘ جس کیلئے راہ ہموار ہوئی
سرینگر // کانگریس اور انڈیا الائنس جموں و کشمیر میں ریاستی حیثیت کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے نریندر مودی کے اعتماد کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ وزیر اعظم مودی کو مزید اپنا سینہ کھولتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ ہمارے نظریے اور طاقت نے ہمارے لیے راہ ہموار کی۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں میڈیا کے ساتھ ایک مختصر بات چیت میں کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی اور انڈیا الائنس جلد از جلد جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔راہول گاندھی نے کہا ’’ جموں و کشمیر میں جلد از جلد ریاست کا درجہ بحال کرنا کانگریس پارٹی اور ہندوستانی بلاک میں ہماری ترجیح ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی درجہ کی توقع کر رہی تھی لیکن انتخابات کا اعلان کیا گیا جو ایک قدم آگے ہے۔ انہوں نے کہا’’ہمیں جمہوریت کی بحالی دیکھنے کی امید ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آزادی کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ریاست کو کم کر کے یوٹی میں تبدیل کیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا ’’ میں نے یوٹیز کو ریاستوں میں تبدیل ہوتے سنا اور دیکھا ہے لیکن جموں کشمیر اس سے مستثنیٰ ہے۔ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں واضح کر دیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے جمہوری حقوق کو بحال کرنا ہماری ترجیح ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کو میرا پیغام ہے کہ ہم ان کی جس طرح بھی مدد کر سکتے ہیں، ہم تیار ہیں۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا،’’نفرت کے بازار میں محبت کی دْکان کھولنا چاہتے ہیں۔‘‘ اس سے قبل کانگریس کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اتحاد یقینی طور پر ہوگا۔ لیکن کانگریس کارکنوں اور قائدین کے مفاد کی قیمت پر اتحاد نہیں ہوگا۔ راہول نے کہا کہ بدھ کی شام میں نے نگر میں وازوان اور آئس کریم کا مزہ چکھا۔ انہوں نے کہا ’’ میں ایک آئس کریم کی دکان پر کچھ لوگوں سے ملا جہاں کچھ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کیا مجھے جموں و کشمیر کے لوگ پسند ہیں؟ اس سے مجھے غصہ آیا اور میں نے انہیں جواب دیا کہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو پسند نہیں کرتا لیکن میں ان سے پیار کرتا ہوں۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’کشمیر کے ساتھ میرا پرانا رشتہ ہے۔ کشمیر سے میرا خون کا رشتہ ہے‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے راہول نے کہا کہ ہندوستانی بلاک مودی کے اعتماد اور نفسیات کو متزلزل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ آپ وزیر اعظم مودی کو مزید اپنا سینہ کھولتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ ہمارے نظریے اور طاقت نے ہمارے لیے راہ ہموار کی۔ ہم نے تشدد یا غیر پارلیمانی زبان کا سہارا نہیں لیا لیکن پی ایم مودی کو یہ پیغام پہنچانے میں کامیاب ہوئے کہ وہ وہ نہیں جو وہ محسوس کرتے ہیں۔ ‘‘