Download (7) 88

کئی عناصر جموں وکشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی سے خوش نہیں

مسرور احمد نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے اپنی جان کانظرانہ پیش کیا/روندر رینا

سرینگر// پولیس انسپیکٹر کی ہلاکت کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریزیڈنٹ نے کہاکہ کئی عناصر جموں وکشمیرمیں امن ترقی خوشحالی سے خوش نہیں اور قتل وغارت گری کوپھر سے جاری رکھنے کی کاروائیاں انجام دینا چاہتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف جموں وکشمیرکے عوام کوڈٹ جانا چاہئے او رسرکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملوث افراد کوبے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریڈنٹ اپنے کارکنوں کے ہمراہ جان بحق ہوئے پولیس انسپیکٹر مسرور احمدوانی کے گھرگئے جہاں انہوں لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کیااور ان کی دھارس بندھائی ۔حاشئے پر زررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے مسرور احمدوانی کوملک کا ثپوت قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوںنے وطن عزیز کے خاطر اپنی جان کانظرانہ پیش کیا۔اور ان کی ہلاکت بہت بڑا نقصا ن ہے جسے پرُکرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہاکہ کئی عناصر جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال سے خو ش نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ جموںو کشمیرمیں آگ وآہن قتل غارت گری کادور پھر سے شروع ہو تاہم ایسے عناصر کی چالبازیوں کوجموںو کشمیرکاعوام متحدہوکرناکامب بنادیگااور سرکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس انسپکٹر کی ہلاکت میں ملوث افرادکوبے نقاب کرکے اپنے منتقی انجام تک پہنچائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں