0

پی ایم انٹرن شپ اسکیم 2024 کے لیے رجسٹریشن شروع

پی ایم انٹرن شپ اسکیم

 پی ایم انٹرن شپ اسکیم

کہاں اور کیسے درخواست دی جائے۔
نوکری ڈسک، 17 اکتوبر(اردو پوسٹ) پی ایم انٹرن شپ اسکیم یعنی ’ پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم ‘ کے لیے درخواست کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ملک کے نوجوانوں کے رجسٹریشن کے لیے پی ایم انٹرن شپ پورٹل 12 اکتوبر سے لائیو ہو گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اپنے آغاز کے ایک دن کے اندر، پی ایم انٹرن شپ اسکیم پورٹل نے 1,55,109 امیدواروں کو رجسٹر کیا۔

اب تک، 193 کمپنیوں نے پلیٹ فارم پر انٹرن شپ کے مواقع پوسٹ کیے ہیں، جن میں جوبلینٹ فوڈ ورکس، ماروتی سوزوکی انڈیا، لارسن اینڈ ٹوبرو، متھوت فینانس، اور ریلائنس انڈسٹریز جیسی بڑی نجی فرم شامل ہیں۔

انٹرن شپ 24 سیکٹرس اور 20 سے زیادہ شعبوں میں دستیاب ہیں، بشمول آپریشنز مینجمنٹ، پروڈکشن، مینٹیننس اور سیلز۔ 373 ڈسٹرکٹ 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس پروگرام کے مواقع ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار پی ایم انٹرن شپ 2024 اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے سرکاری پورٹل
pminternship.mca.gov.in
پر جا کر رجسٹر کرسکیں گے۔
یہ پورٹل آدھار پر مبنی رجسٹریشن اور بائیو- ڈیٹا جنریشن جیسے ٹولز کے ساتھ مختلف شعبوں میں انٹرن شپ تک موثر رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم: یہاں کلک کریں- براہ راست لنک

پی ایم انٹرن شپ اسکیم 2024 نوجوانوں کو 24 شعبوں میں درخواست دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اس اسکیم کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو ہندوستان کی سرفہرست 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ کرنے کا موقع فراہم کرکے انہیں کام کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

انٹرن شپ اسکیم کیا ہے؟
بتادیں کہ پی ایم انٹرن شپ اسکیم کا اعلان اس سال وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کیا تھا۔
اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو ہنر کی تلاش میں کمپنیوں سے جوڑ کر نوجوانوں کی بے روزگاری کو ختم کرنا ہے۔

انٹرن شپ اسکیم 2024: تعلیمی قابلیت
درخواست دہندگان کو ہندوستان کا مستقل رہائشی ہونا چاہئے۔
آن لائن یا فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں داخلہ لینے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں،
لیکن کل وقتی ملازمین یا طلباء اہل نہیں ہیں۔

امیدواروں کے پاس انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) سے سرٹیفکیٹ، پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ سے ڈپلوما یا گریجویٹ ڈگری
(جیسے، بی اے، بی.ایس سی.، بی.کام، بی سی اے، بی بی اے، بی.فارما) ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنا سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) اور ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (ایچ ایس سی)، یا اس کے مساوی قابلیت بھی مکمل کرنی ہوگی۔

پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم 2024: کتنا وظیفہ (اسٹیفینڈ) ملے گا؟
پی ایم انٹرن شپ کے لیے منتخب ہوئےامیدواروں کو ایک سا ل کے لیے
ماہانہ 5000 روپے کا وظیفہ اور 6000 روپے کی یکمشت گرانٹ ملے گی۔
عمر کی حد
پردھان منتری انٹرن شپ اسکیم کے لیے کم از کم 21 سال اور
زیادہ سے زیادہ 24 سال والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
اہم دستاویزات
آدھار کارڈ
تعلیمی سرٹیفکیٹ (تکمیل یا آخری امتحان کا سرٹیفکیٹ)
حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں