پولیس کے لئے ایک نئے جنگ کا اعلان ہوا،کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے
نارکوٹکس کے خلاف کئی گنا زیادہ جنگ میں تیزی لاکر اس کا مکمل خاتمہ کریں گے:آر آر سوین
سرینگر //جموں و کشمیر پولیس کے ڈائر ایکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین نے بدھ کے روز کہا کہ کل دیر رات کٹھوعہ میں بدمعاشوں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے پی ایس آئی دیپک شرما کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس بدمعاشوں اور نارکوٹکس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوین نے بتایا کہ گینگسٹر ازم اور نارکوٹکس کے خلاف جنگ میں مزید تیزی لائی جائے گی اور اس سب کا خاتمہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا پولیس کے لئے ایک جنگ کا علان ہوا جس کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابقڈی جی پی سوین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدھ کے روز جموں میںبتایاگینگسر زم اور نارکوٹکس کے خلاف پولیس زون جموں نے گزشتہ دنوں ایک اہم کارروائی شروع کی گئی تھی انہوں نے بتایا حال ہی میں تین ماہ قبل ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس کے بعد جموں زون میں پولیس کے فیلڈ افسران جس میں ضلع اور تھانہ سطح کے افسران سمیت ایک کوشش کی گئی تھی کہ اس چیز کا مکمل خاتمہ ہوںاور ایک موثر کارروائی عمل میںلایا جائے جو پہلے سے زیادہ اثردارکارروائی عمل میں لا سکیں گے ۔انہوں نے بتایا پولیس نے اس حوالے سے اپنی طرف سے باضابط کارروائی کا آغاز کیا ہے اور گزشتہ شام پولیس کو ایک اطلاع ملی جس کے ساتھ ہی ٹیمیں وہاں گئی تھی اور اس بد معاش کے ساتھ بھی ساتھی تھے جو اطلاع میں بتایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ان بد معاشوں کی نکسس ہوتی اوریہ گولی چلا نے سے بھی پیچھے نہیں رکتے ۔بد معاشوں نے یہاں پہلے گولی چلائی ۔ڈی جی پی نے بتایا پولیس وردی میں ہو کر قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کارروائی کرتا ہے ہم پہلے گولی نہیں چلاتے ہیں ،انہوں مہکوک افسر کے بارے میں بتایا کہ معلوم کرنے پر پتہ چلا ہے کہ وہ ان چیزوں کے خلاف زبردست کام کرنے والا تھا انہیں اس بدعت کے خلاف کارروائی کرنے کا زبردست جزبہ تھا ۔انہوںنے بتایا کہ ہم اس وقت یہی کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے لئے ایک نئے وار (جنگ)کا اعلان ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا اس قربانی کو ضائع نہیں ہونے دیں اور نارکوٹکس اور گینگسٹرزم کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے بتایا اس کارروائی میں چار گنا زیادہ تیزی لائیں گے اور آخری آدمی کو ختم کریں گے اور پولیس کی جانب سے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا ہم اس غیر قانونی کام نار کوٹکس ،گینگسٹرزم کے خلاف پالیسی صاف ہے ہم اس کے جڑ تک جائیں گے اوت ا س کاختم کریں گے ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہاں یہاں پنجاب کی طرز پر غیر قانونی لینڈ ڈیلینگ ، نارکوٹس وغیرہ جرائم کا سنڈکیٹ کھڑا کرنا چاہتے ہیں ۔سوین نے بتایا کہ جموںو کشمیر میں ترقی ایک سطح پر چل رہا ہے یہاں ایمز ،انڈسٹری،کار بار،وغیرہ بہتر انداز میں چل رہی ہے اور قدرتی بات ہے یہاں گنڈے ،گینسٹر کھڑا ہونے لگے ہیں اور ہم اس سانپ کو مار ہی ڈالیں گے ۔ڈی جی پی نے بتایا یہاں جس نے گولی ماری اس گنڈے کو بھی مارا گیا ہے انکونٹر میں۔انہوں نے بتایا ابھی تحقیقات جاری ہے ہم یہ ابھی نہیں بتائیں گے کہاں سے آئے کس گاڑی میں آئے کیا نمبر تھا اوت ان کی تعداد وغیرہ سب بتانے سے تحقیقات پر اثر پڑے گا ۔ انہوں نے بتایا پولیس سب سے پہلے کسی کو نہیں مارنا چاہتی ہے ہم قانو ن میں بندے ہوئے ہیں ۔پولیس اس جنگ کو اس طرح لڑے گی تاہم کا مکمل خاتمہ ہوا ۔خیال رہے جی ایم سی کٹھوعہ میں بدمعاشوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والے ایک پولیس سب انسپکٹر نے آج دم توڑ دیا