دنیاکے کئی ممالک بھارت کی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر حصولیابیوںکوچھونے کی دوڑمیںشامل /ڈاکٹر جتندرسنگھ
سرینگر // کھادی فار نیشن وزیر اعظم کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کا عندیہ یتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت نے کہاکہ ایک وہ بھی دورتھاجب بھارت دنیاکے کئی ممالک کے زیراثر کام کرتا تھا اب یہ بھی دور ہے کہ دنیاکے کئی ممالک بھارت کے زیراثر کام کرنے میں فخر محسوس کر کے ان بلندیوں تک پہنچنا چاہتے ہیں جہاں ا س وقت بھارت کھڑا ہے ۔ملک میں دور جدید کے چلینجوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اورملک کو جدیدٹیکنالوجی کااہم اہنگ بنانے میں کوئی بھی کسرباقی نہیںچھوڑ ی جارہی ہے ۔ وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت داکٹرجتندرسنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کاانکشاف کیاکہ ملک اس وقت ترقی کی راہوں پرگامزن ہے اور ملک کو دنیاکی تیسری بڑی معیشت کے طورپر اُبھرکر سامنے آنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے2014 میں جن مرکزی سرکاری دوڑ بھاگ ہاتھ میں لی تو انہوںنے نعرہ دیاتھا کہ کھادی فار دہ نیشن اور کھادی فار د ایشن کانعرہ دیا جو اب شرمندہ تعبیر ہو گیاہے۔ آج ایشائی ملک ہی نہیں بلکہ دنیاکے کئی ممالک کھادی کی طرف متوجہ ہوگئے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ چندریان دو کا ساتھ پورے ملک کی کامیابی کا اہم راز ہے آج دنیا بھارت کے زیراثر کام کرتاہے اور ایک وہ دور بھی تھاجب ملک کئی ممالک کے ٹیکنالوجی کوبروئے کاراکر اپنی ضرورتوں کوپورا کرنے کی کوشش کررہاتھاآج کئی ممالک بھارت کی اعجادات اور ٹیکنالوجی کواستعمال کرکے اس جگہ تک پہنچنے میں لگے ہوئے ہے جہاں بھارت پہلے ہی پہنچ چکاہے۔ انہوںنے کہا وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت نے کہاکہ بھارت جدیدٹیکنالوجی میں مسلسل پیش رفت کی طرف گامزن ہے ا ورکئی شعبوں میں ہم نے باقی دنیاکوکافی پیچھے چھوڑدیاہے ۔انہوںنے کہاکہ دس سال پہلے تحقیق کے سلسلے میں اگر چہ کئی مراکز موجود تھے تا ہم ان کی کار کردگی کاغذوں تک محدود کی گئی تھی او روزیراعظم نے حکومت کی باگ دوڑ سمبھالنے کے بعد ایسے مراکزکومتحر کردیا اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے کئی شعبوں میںکامیابی حاصل کی ۔ڈاکٹرجتندر سنگھ نے کہاکہ بھارت اس وقت کئی معاملات میں خود کفالت پانے کے قریب ہے اور ملک ترقی یافتہ ملک کی صف میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ دنیاکی پانچویں معیشت بن کر اُبھر کر سامنے آئے گا ۔انہوں نے کہا اداروں میں شفافیت اورشکایتوںکاازالہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے جب تک نہ اداروں کو متحرک کیاجائے اور جوشکایتیں ہیں انہیں نپٹایاجائے تب تک کامیابی کرنے کے دعوے بے معنی ہے۔ انہوں نے کہاآج کے وقت میں دنیاکے کئی ممالک کے سیاسدان اور سائینس سے دلچسپی رکھنے والے نونہال بھار ت کواپنی اُمید کاکرمرکز تصورکرتے ہے۔ انہوں نے کہاآ نے والے د س برسوں کے دوران ملک کئی شعبوں میںدنیاکے باقی ممالک کے مقابلے میں آگے ہوگا اور یہ ہماری معاشی اقتصادی مضبوطی کی ایک او ر کامیابی ہوگی ۔