150

پلوامہ میں بادل پٹھنے سے میاں بیوں ہلاک

پلوامہ میں بادل پٹھنے سے میاں بیوں ہلاک

پلوامہ//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سنیچر کوبادل پٹھنے سے میاں بیوی اس وقت ہلاک ہوگءے جب وہ نزدیکی کھیت میں جانوروں کے لءے چارہ لینے گءے تھے اسی دوران زور دار گرج کے ساتھ بادل پٹھ گیا اور وہ اس کے زد میں آکرجان بحق ہوءے جن کی پہچان ہلال احمد ڈار اور روزی جان ساکنہ بجونی سامبورہ کے بطور ہوءی ہے جن کی شادی کو ابھی صرف چھ مہینے ہوءے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جونہی علاقے میں زور دار گرج کی آواز سنی گءی اسی دوران کھیتوں سے ایک آدمی چلاکے آیا کہ ہلال احمد اور روزی جان کھیتوں میں گرپڑے ہیں ۔مقامی لوگوں نے جاءے وقوع پر پہنچ کر دونوں کو جلد ہی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی معاءینی کے بعد مردہ قراردیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوءے مقامی لوگوں نے ہسپتال تک پہنچنے کی دیری کو سڑک کی خستہ حالی وجہ بتادی ۔ان کا کہنا تھا کہ گاوں میں سڑک اتنی خستہ ہے جہاں سے پیدل چلنے والوں کو بڑی دقت ہوتی ہے گاڑیوں کی تو بات ہی نہیں ۔کیونکہ سڑک میں بہت بڑے بڑے گڑے پاءے جاتےہیں جو مقامی لوگوں کےلءے سوہان روح ثابت ہورہی ہے۔خاصکر معمولی بارش پڑنے پر سڑک کی حالت اور بھی تکلیف دہ ہوتی ہے۔۔درین اثنا مقامی لوگوں نے کہا کہ ہلال احمد ڈار جو گھر کا اکلوتا کماءی کرنے والا تھا اپنے پیچھے بوڑھے ماں باپ اور بھاءی بہن چھوڈ گیا۔انہوں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کنبے کے حق میں معقول امداد واگزار کیا جاءے اور ساتھ ہی گاوں سے گزرنے والی سڑک کو جلد از جلد ٹھیک کیا جاءے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں