0

پاندریٹھن سرینگر میں تین روزہ تعلیمی و تربیتی کارگاہ اختتام پذیر

صنف نازک کوفتنہ انگیز ماحول میں اپنا مقام اور زمہ داری سمجھنے کی تاکید کی گئی

سرینگر//متاب جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مطلع الفجر نامی تین روزہ تعلیمی تربیتی و فکری کارگاہ اپنے اختتام کو پہنچا اس ورکشاپ میں خواتین کے حوالے سے موضوعات کے علاوہ موجودہ دور میں انسانیت کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کے لئے عملی طریقہ کار بھی پیش کئے گئے ،ورکشاپ میں قم المقدس سے فارغ التحصیل ماہر معلمات کے علاوہ نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی-ورکشاپ میں جہاں کئی اہم موضوعات پر فکری اور علمی گفتگو ہوئی وہیں پر سماجی اعتبار سے بگڑتے ہوئے حالات،بےحیائی، بےراہ روی،منشیات اور آن لائن جوا وغیرہ پر بھی گفت و شنید ہوئی ورکشاپ میں گپکار کے آستانہ عالیہ کی روحانی سیر و سیاحت کا آدھے دن کا پروگرام بھی رکھا گیا جہاں طلاب نے معلمات کی راہنمائی میں حیا و عفت و پاکیزگی کا پیغام دیا -کارگاہ میں شہدائے انقلاب ، شہدائے اسلام اور حجاب و عفاف سے متعلق ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں قوم کی بیٹیوں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا شہدا کی سیرت اور ان کے طرز زندگی کو احیا کرنے پہ تاکید بھی کی گئی،دینی و تربیتی امور کی ماہر معلمات ،میں معلمہ مرجانہ اختر ، معلمہ سیدہ ذاہدہ، معلمہ سیدہ فھمینہ ، معلمہ زمرودہ ، معلمہ جبینہ ، کے علاؤہ ،
ڈاکٹر آرزو ، ڈاکٹر شازیہ مھدی اور ڈاکٹر مدثرہ بھی کارگاہ میں شریک ہوئی۔


کارگاہ میں ،ماهر ڈائٹیشن، سیدہ آرزو موسوی نے لڑکیوں کے صحت و سلامتی اور غذائیت سے متعلق مفید جانکاری دی ، مشہور کلینکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مدثرہ، نے فزیکل اور منٹل ہیلتھ کے بارے گفتگو کی اور شرکاء کو اس کے بارے میں آگاہی دی -کارگاہ میں حال ہی میں نیٹ پاس کرنے والی ان اسٹوڈنٹس کو بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔کارگاہ کی اختتامی تقریب میں معزز مہمان کی حیثیت سے وادی کشمیر کی سینئر معلمات خواھر سیدہ زیتون موسوی اور خواھر سیدہ تجلی رضوی نے شرکت کی جنہوں نے معاشرے میں صنف نازک کے حوالے سے تعلیمی و تربیتی مسائل پر کافی زور دیا اور جوان نسل و صنف نازک کو دور حاضر کے فتنہ انگیز ماحول میں اپنا مقام اور زمہ داری سمجھنے پر بہت زیادہ تاکید کی, معزز مہمانوں کے ہاتھوں سے شرکاء کارگاہ کے درمیان اسناد اور انعامات بھی تفسیم کئے گئے ۔واضع رہے یہ کارگاہ ہر سال کی طرح اس برس بھی حجتہ الاسلام و المسلمین شیخ بشیر احمد بٹ صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوا کارگاہ کی مسؤلیت معلمہ مرجانہ اختر صاحبہ نے انجام دی اور یہ کارگاہ سرینگر کے جنوبی علاقہ پاندریٹھن میں منعقد ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں