Download (6) 40

پارلیمانی انتخابات کے بعد جموں اور کشمیر میں فوری طور سے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم

خطے میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی کے انتخابات نہیں ہوں گے /راجیو کمار

سرینگر // ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمشنر آف انڈیا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے ختم ہونے کے فوراً بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائیں جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر آئندہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات نہیں ہوں گے۔سی این آئی کے مطابق نئی دلی میںلوک سبھا انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیور کمار نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے فورا بعد ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے ۔ انہوں نے امیدواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے لوک سبھا کے بعد اسمبلی انتخابات کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز زیادہ آسانی سے قابل رسائی ہوں گی اور اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ، یہ فیصلہ جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ اور حد بندی کمیشن کے درمیان صف بندی کے بعد ہے، جو 2022 میں پیدا ہونے والے تضادات کو دور کرتا ہے۔ الیکشن کمشنر نے کہا ’’ خطے میں سیکورٹی کے خدشات اس بار انتخابات کو ملتوی کرنے کا باعث بنے ہیں۔ تاہم، ای الیکشن کمیشن آف انڈیا پارلیمانی انتخابات کے بعد جموں اور کشمیر میں تیزی سے انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا کی نشستوں کے انتخابات کی ترتیب اس طرح طے کی گئی ہے، ادھم پور: 19 اپریل، جموں: 26 اپریل، اننت ناگ ،راجوری: 7 مئی، سرینگر: 13 مئی اور بارہمولہ: 20 مئئی کو ووٹنگ ہوگی ۔ راجیو کمار نے کہا کہ لوک سبھا کے ساتھ ساتھ صرف 4 ریاستوں میں ایک ساتھ انتخابات ہوں گے اور جموں و کشمیر میں کوئی اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں