Download (3) 36

وزیر اعظم پنچایت راج میں انتہائی سنجیدہ جموں وکشمیر کا کام اطمنان بخش

وزیر اعظم پنچایت راج میں انتہائی سنجیدہ جموں وکشمیر کا کام اطمنان بخش
حدبندی اور ریزرویشن کاکام مکمل ہونے کے بعد پنچایت اور بلدیاتی الیکشن ضررہونگے /منوج سنہا

سرینگر/ / پنچایت میونسپل کمیٹیوں میونسپل کونسلوں میونسپل کارپوریشنوں کے الیکشن حدبندی مکمل ہونے اور پسماندہ طبقوں کے لئے وارڈ ریزرو کرنے کے بعدہونے کاعندیہ دیتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی نے کہاکہ وزیراعظم پنچایت راج کوعملی جامہ پہنانے میں خود سنجیدہ ہے او رمرکزی زیر انتظام علاقے میں لوگ سبھا الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروںکے الیکشن بھی ہونے کے امکانات کو خارج نہیں کیاجا سکتا ۔جموںو کشمیرمیں ترقیاتی کاموں کوپائے تکمیل تک پہنچانے بے روز گاری کے خاتمے کے لئے امن لازمی ہے ۔جموں میونسپل کارپوریشن کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے موقعے پرالوداعی تقریب پرتقریر کرتے ہوئے جمو ںوکشمیرکے ایل جی نے یہ بات صاف کردی کہ میونسپل کمیٹیوں میونسپل کونسلوں میونسپل کارپوریشنوں او رپنچایت الیکشن حدبندی کاکام مکمل ہونے اور ریزرویشن کے لئے اقدامات اٹھانے کے بعد عمل میں لائے جائے گے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر انتظامیہ لوکل بارڈئز الیکشن کرانے میںسنجیدہ ہے تاہم کچھ ٹیکنکی دشواریاں تھی جنہیں پورا کرنا لازمی تھا ۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکٹرول افسر اور الیکشن کمشن آف انڈیا نے وارڈوں کی حدبندی اور پسماندہ طبقوں کے لئے وارڈوں کوریزرو رکھنے کے لئے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے اور یہ کام مکمل ہونے کے بعد پنچایت اور لوکل بارڈئز الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی طرح جموں کشمیرمیں بھی پارلیمنٹ کاالیکشن ہونے جارہاہے او رہم اُمیدکریگے کہ پارلیمنٹ الیکشن کے بعد لوکل بارڈئزالیکشن بھی کرائے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پنچایت راج کویقینی بنانے میں خود سنجیدہ ہے اور جب معاملہ جموںو کشمیرکاہوتووزیراعظم اس سلسلے میں کوئی بھی دقیقہ فرگزاشت نہیں کرتے ہے۔ الیکشن ہونگے تا ہم تیکنکی معاملات دور ہونگے اس کے بعد الیکشن کرانے میں کوئی حرج نہیں ہوگا ۔ایل جی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جموں میونسپل کارپوریشن نے اپنے پانچ سالہ دورمیں جموںو شہر کے لوگو ںکی جس طرح خدمات کی اس کے لئے وہ مببارک باد کے مستحق ہیں۔ پچھلے چھ دہائیوں سے جونہیں ہوا تھا جموں کے میئر اور کونسلروں نے بہتر خدمات انجام دینے او رمشکلات کاازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کسی ملک یاریاست میں تعمیروترقی انتہائی لازمی ہے اس کے لئے امن کاہونا ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں