Images (1) 33

وزیر اعظم نے ایک جھٹکے سے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کو ہمیشہ کیلئے ملک میں ضم کر دیا

یہ بی جے پی کی حکومت ہیں جس کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے / امیت شاہ

سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے قلم کے ایک جھٹکے سے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان میں ضم کر دیا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ خون کی ندیاں بہنے کی باتیں کرنے والے لوگ بتائیں کیا کوئی نہیں جس نے ایک کنکر بھی پھینکا ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی حکومت ہیں جس کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور ملی ٹنسی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق ایک انگریزی نیوز چینل کیساتھ بات چیت کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان میں ضم کر دیا‘‘ ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے دفعہ 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو ہمیشہ کے لیے ہندوستان میں ضم کر دیا ہے۔۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کہتے تھے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے پر خون کی ہولی ہو گی۔انہوں نے کہا ’’خون کی ہولی ہی رہنے دو، وہاں کوئی نہیں تھا جس نے ایک کنکر بھی پھینکا ہو۔ یہ بی جے پی کی حکومت ہے‘‘۔ شاہ نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور ملی ٹنسی سے متعلق اعداد و شمار سب سے کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے، ملی ٹنسی گردی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اعداد و شمار دیکھیں، جموں و کشمیر میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں