Download (6) 36

وزیر اعظم نریندرمودی کے دورے جموں کشمیر کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات

جموں اور سرینگر شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکے اور گاڑیوں کی چیکنگ تیز
شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا

سرینگر // وزیر اعظم نریندرمودی 20فروری کو دورے جموں کشمیر پر وارد ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔منگل کو جموں کے دورے سے قبل کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس اور نیم فوجی دستے شہر اور دیگر مقامات پر درجنوں مقامات پر گاڑیوں کی بے ترتیب چیکنگ کر رہے ہیں جبکہ مشکوف افراد سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کشمیر کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگر، جموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر شہر کے مختلف مقامات پر داخلی اور خارجی راستوں سمیت خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔اگرچہ وزیر اعظم جموں خطے کا دورہ کریں گے، تاہم وادی میں سیکورٹی فورسز کو چوکس رکھا گیا ہے تاکہ توقع ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ جموں کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جن میں ایمز ہسپتال جموں، دریائے چناب پر دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل اور ادھم پور میں دیویکا ندی پراجیکٹ شامل ہیں۔دریں اثنا، کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، وی کے بردی نے پی سی آر کشمیر میں ایک میٹنگ میں وادی میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں پولیس، آرمی، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، سی آئی ایس ایف اور ریاستی اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد ایک جامع جائزہ لینا تھا اور سیکورٹی انتظامات کو مضبوط بنانا تھا ۔ وی وی آئی پیز کے مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دوروں کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات کے پیش نظر سیکورٹی توازن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، آئی جی پی کشمیر نے افسران کو سخت چوکسی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں