وادی کشمیر میں مجرمانہ رحجان تشویشناک ایران اور سعودی عرب کے مابین معاہدہ کا خیر مقدم ۔۔ آغا حسن
بڈگام// انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نےوادی کشمیر میں آئے روز بڑھتے مجرمانہ رجحانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی ذمہ داروں سے جرائم کے سدباب کی اپیل کی. مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا گزشتہ چند ماہ میں بچوں کمسنوں سے لیکن نوجوان ، ادھیڑ عمر والوں یہاں تک کہ بچوں اور والدین کے پاک رشتوں میں بھی مجرمانہ رجحان بڑھتا جارہا ہے،خودکشی، قتل،جنسی زیادتیاں جیسےطرح طرح کے جرائم کشمیر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہے ہیں۔پچھلے ایک ماہ کے دوران وادی کشمیر میں بہیمانہ قتل و غارت اور درندگی کی جو مثالیں دیکھنے کو ملی اس سے لوگوں میں ذہنی تناو اور خوف و وحشت کا سما برپا ہوا ہے عدالت عالیہ اس حوالے سے کسی حد تک کام کر رہی ہے جب کہ مذہبی فلاحی سماجی بہبودی اداروں کو اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے سماج میں موجود منشیات کے عادی افراد ہمارے لئے المیہ ہیں آغا صاحب نے خواتین پر تشدد اور عرب کی تاریخی جہالت بیٹی کےقتل جیسے واقعات رونما ہونے پر مذمت کرتے ہوئے کہا شاید پہلی بار وادی کی تاریخ میں ایسے درندانہ حرکات ہورہے ہیں ایسے انسانیت سوز واقعات کے دائمی سد باب کے لئے ہم سب کا کردار بنیادی نوعیت کا حامل ہے معاشرے کو ایسے جرائم سے پاک کرنے کے لئے اس امر کی ضرورت ہے کہ قانون کو متحرک بنایا جائے جو مجرموں کو ان کے جرائم میں ملوث ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دے دی جائے جبکہ دیگر مسائل کے تدارک کے لئے مناسب آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ایسے بھیانک سماجی جرائم کا خاتمہ ہوسکےآغا صاحب نے ایران اور سعودی عرب کے ما بین حالیہ معاہدوں کو سراہتے ہوئے امت مسلمہ کے لئے خوش آئندہ قدم قرار دیا تین دن سے جاری قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو صہیونی فوج کی کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا ۔