Images 76

وادی میں دودھ کے نام پر لوگوںکو سفید زہر پلایا جارہا ہے

وادی میں دودھ کے نام پر لوگوںکو سفید زہر پلایا جارہا ہے
دودھ میں بڑے پیمانے پر پاوڈر ملاکر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا عمل برسوں سے جاری

سرینگر//وادی کشمیر میں لوگوںکو دودھ کے بجائے سفید زہر کھلایا جارہا ہے۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دودھ میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کی جارہی ہے۔ مختلف دیہات سے سرینگر لانے جانے والے دودھ میں پاڈر ملاکر لوگوں سے اصل دودھ کے دام وصول کئے جارہے ہیں۔ ادھر متعلقہ محکمہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تذبذب کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ سردی کے ایام میں غیرمعیاری زائدالمیعاد اشیاء کی خریدفروخت کے ساتھ ساتھ خام دودھ اور دہی کے نام پر پاوڈر سے ملاوٹ کرکے لوگوں کو کھلائی جارہی ہے چکنگ اسکارڈ پوری طرح سے غائب ہوچکی ہے۔وادی کشمیرمیں سردی کے ایام میں انصاف انسانیت کی قبا چاک کرنے میںکوئی کسرباقی نہیں چھوڑی جارہی ہے۔شہرخاص میں دہی ساٹھ روپے کے حساب سے فروخت کیاجارہاہے اور یہ دہی اصل میں ورکاپاوڈر ہے جولوگوں کوفروخت کی جارہی ہے بڑے شہراورقصبوں میں خام دودھ کے نام پرپاوڈر سے ملاوٹ والاآب فروخت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جارہی ہے جب دودھ کے نام پر پانی فروخت ہورہاہوتو دودھ میںخود کفالت کرنے کے دعوے آسان ہے۔ عوامی حلقوںنے کہا کہ غیرمیعاری زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہورہاہے چکنگ اسکارڑ پوری طرح سے غائب ہوچکے ہے عوام کوسردیوں کے ایام میں راحت دلانے کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ہر دن سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال پرقابوپانے کی کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔وادی کشمیرمیں عنقریب غریب کازندہ رہنامشکل ہی نہیں ناممکن ہوگا۔انتظامیہ نے ناجائز منافہ خوری کی کھلی چھوڑ دے دی ہے عام انسان کی کہیں پربھی داد رسی نہیں ہورہی ہے لوگوں کے مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے اور غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسرکرنے والے لوگوں کی تعداد میں ہردن اضافہ ہورہاہے۔ ادھر اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دیہی علاقوں سے شہر آنے والے دودھ میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کی جارہی ہے۔ ایک کلو دودھ میں پاوڑد ملاکر اس کو دس کلو بنایا جارہا ہے اور یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے جس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں