عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب حکام نے میڈیا کو نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے حملے کی خبریں دینے سے منع کیا ہے۔
الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے حکم دیا ہے کہ قیساریا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی خبر شائع نہ کی جائے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ نتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کی خبر کے بارے میں سب جانتے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی فوج نے آج صبح حزب اللہ کی جانب سے ہونے والے حملے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔