Images (5) 39

نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا بھاری رش رہنے کی توقع ، سیاحوں کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شد و مد سے جاری

وادی میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد کے بیچ شہرہ آفاق گلمرگ سیاحوں کی پہلی پسند
سال رواں میں 15لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلمرگ کا رخ کرکے وہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے

سرینگر // گزشتہ دو سالوں کے دوران وادی کشمیر میں سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد کے بیچ سال رواں میں 15لاکھ سے زائد سیاحوں نے شہرہ آفاق گلمرگ کا رخ کیا اور وہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے جبکہ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر سیاحوں کی بھاری تعداد کے آنے کی امید ہے ۔ گزشتہ دو سالوں سے وادی کشمیر میں سیاحوں کی بڑھتی آمد کے بیچ شہرہ آفاق گلمرگ اب سیاحوں کیلئے ایک خاصی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور سیاحوں کی بھاری تعداد گلمرگ کی سیر کرکے آفروٹ کی پہاڑیوں کا نظارہ کر رہی ہے ۔ اس کے بیچ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس سال 15لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلمرگ کی سیر کی ہے ۔ محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلمرگ جاوید احمد کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں بھی تک 15 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے گلمرگ کا دورہ کیا اور توقع ہے کہ سال کے آخر تک یہ تعداد 16 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 15.5 لاکھ سیاحوں نے گلمرگ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال1097983 ملکی سیاح، 395873 مقامی اور 9750 غیر ملکیوں نے گلمرگ کا دورہ کیا۔جبکہ اب تک، اوسطاً 4000 افراد روزانہ کی بنیاد پر گلمرگ کی سیر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال رواں میں اب سے جولائی تک روزانہ کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سال نئے کے موقعہ پر انہیں امید ہے کہ اور بھی سیاح گلمرگ کا رخ کریں گے اور اس تعداد میں بھی اضافہ درج ہو گا ۔ بڑھتی ہوئی تعداد نے مہمان نوازی، ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ ایڈونچر ٹورازم سمیت مختلف شعبوں میں ملازمت کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ایڈونچر ٹور آپریٹر وسیم احمد بٹ نے سیاحوں کی آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ برفباری ہونے کے ساتھ ہی گلمرگ کی سیر سیاحوں کی پہلی پسند ہوتی ہے جو گلمرگ کا رخ کرکے وہاں سیکنگ کا مزہ لیتے ہیں اور برفباری میں دلکش مناطر سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں