162

نئے سال اور آمد رمضان کی مناسبت سے سربراہ جامعۃ المصطفی کا پیغام

نئے سال اور آمد رمضان کی مناسبت سے سربراہ جامعۃ المصطفی کا پیغام

ایران// نئے سال اور آمد رمضان کی مناسبت سے رئیس جامعۃ المصطفی حجت الاسلام ڈاکٹر عباسی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

نئے سال اور آمد رمضان کی مناسبت سے رئیس جامعۃ المصطفی حجت الاسلام ڈاکٹر عباسی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم‌اللَّه‌الرّحمن‌الرّحیم‌

یا مقلّب‌القلوب والابصار، یا مدبّراللّیل والنّهار، یا محوّل‌الحول والاحوال، حوّل حالنا الی احسن‌الحال‌

کائنات کے حکیم و مدبر خالق کی بارگاہ میں حمد وثنا بجا لانے،انبیاء و اولیائے الھی کی مقدس ارواح ،بالخصوص خاتم المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کی روح مقدس پر درود و سلام بھیجنے کے بعد امام زمان عج اور تمام مومنین، بالخصوص المصطفی فیملی کی خدمت میں آمد رمضان سے پہلے شروع ہونے والے نئے سال کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
بہار فطرت اور بہار قرآن کا ملاپ خدائے بزرگ و برتر کے بندوں کے لئے دل و جان کوتازگی اور انبساط سے سرشارکرنے کا بہترین موقع ہے۔جیسا کہ ہم اپنے قلوب کی بہار کے لئے نئے سال کی دعا میں پڑھتے ہیں “حول حالنا الی احسن الحال” ، ماہ مبارک رمضان میں بھی ہم اپنے پروردگار سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے دل و جان کو اپنے بے کراں لطف و کرم سے معمور فرما دے۔ «اللهم غیر سوء حالنا بحسن حالک»
رمضان المبارک بہار قرآن اور عبادت کا مہینہ ہے اور سنہری مواقع کا مہینہ ہے،سزاوار ہے کہ جامعہ المصطفی کے تمام محترم برادران اور بہنیں اللہ رب العزت، اس کے کلام مقدس سے مدد طلب کرتے ہوئے تزکیہ،خودسازی،تقرب الھی اور اخلاق حسنہ کے حصول کے لئے عملی قدم بڑھائیں اور معارف الھی اور حقیقی اسلام کی عالمانہ انداز میں تبلیغ و ترویج کے لئے خود کو تیار کریں اسی طرح حقیقی اسلام کے سرچشمہ سے پھوٹنے والے اسلامی انقلاب سے دنیا کو روشناس کروائیں۔
میں اپنے آپ سمیت سب کوبالخصوص المصطفی فیملی کے معزز اعضا کو ماہ مبارک کی تمام معنوی برکات سے سیراب ہونے کی دعوت دیتا ہوں اسی طرح سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ان برکات سے خود کو فیض یاب کرتے ہوئے،ایمان کو مضبوط، جبکہ انقلابی بصیرت کو پیدا کریں اور اپنے فرائض سے عہدہ بر آں ہونے کی کوشش کریں۔ نیا سال کہ جسے محبوب ،رہبر انقلاب نے”افراط زر کے کنٹرول اور پیداوار میں اضافے”کے نام سے موسوم کیا ہے اس سال میں آپ سب کے لئے صحت و سلامتی اور کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

اللهم عجل لولیک الفرج واجعلنا من انصاره و اعوانه

علی عباسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں