0

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘ چودھری جی نے کسانوں کے حقوق کے تحفظ اور سماج کے محروم طبقوں کی بہتری کے لیے زندگی بھر کام کیا’۔
بتادیں کہ چودھری چرن سنگھ ہندوستان کے پانچوں وزیر اعظم تھے جنہوں نے 1979 سے 1980 تک وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔منوج سنہا نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں انہیں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ‘میں سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: جدوجہد آزادی کے ایک سرکردہ مجاہد اور ایک عظیم عوامی رہنما چودھری جی نے کسانوں کے حقوق کے تحفظ اور سماج کے محروم طبقوں کی بہتری کے لیے زندگی بھر کام کیا’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ قوم کے لیے ان کی لگن اور شراکت ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں