14031d84 Bbc5 472b 9930 72098a09edb3 69

ملک کی سرحدوں کی حفاظت فوج نیم فوجی دستوں کوجدیدخطوط پراستوارکیاگیا

ملک کی سرحدوں کی حفاظت فوج نیم فوجی دستوں کوجدیدخطوط پراستوارکیاگیا
کانگریس نے 370-35Aکو گود میں پال رکھاتھا نریندر مودی نے منسوخ کرکے جموںو کشمیرکوملک کے ساتھ مدغم کیا/امیت شاہ
سرینگر// کانگریس کی جانب سے 370-35Aکو نوزائد بچے کی طرح پالنے کاالزام لگاتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پچھلے نوبرسوںسے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کویقینی بنانے فوجی نیم فوجی دستوں کوجدید خطوط پراستوار کرنے عام لوگوں میں عدم تحفظ کے روحجان کوختم کرنے اور بھارت کومضبوط مستحکم اور طاقتورملک کی حیٰثیت سے سامنے لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی اعلان کرنے پریقین نہیں رکھتی بلکہ اقدامات اٹھاکرعوام کوبہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق ہریانہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پچھلے نوبرسوں کے دوران بھارت کومضبوط مستحکم ور طاقتورملک کی حیثیت سے سامنے لانے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس نے چھ دہائیوں سے 370-35Aکو نوزائد بچے کی طرح گود میں پالاتھااور جب ملک کے عوام نے وزیراعظم کو2019کے پارلیمنٹ الیکشن میں واضح برتری دے کراقتدار کی مسنند پرجلوئے افروز کیاتو نریندر مودی نے بلاکسی جھجک کے منسوخ کرنے کے لئے اقدامات اٹھاکر جموں وکشمیرکوملک کے ساتھ مد غم کرنے کی کارروائی عمل میںلاکر چھ دہائیوں سے بنے اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے اقدمات اٹھائیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت فوج نیم فوجی دستوں کوجدیدخطوط پراستوار کرنے کے لئے قدامات اٹھائے گئے بھارت اس وقت ایک طاقت ور ملک کی حیثیت سے ا پنی خدمات انجام دے رہاہے ۔وزیرداخلہ نے کہا ملک نوبرسوں کے دوران ملک کے عوام کوبہتر سے بہترانتظامیہ فراہم کرنے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کوراحت پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ۔انہوںنے کہاکہ رام مندرکی تعمیر تین طلاق پرپابندی ہرایک انسان کو اس سے قانون کے مطابق اس کاحق دلانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقداما ت اٹھائیں۔وزیرداخلہ نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 370کے خاتمے کے بارے میںجب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی بات کرتی تھی تو کانگریس کی جانب سے دعوے کئے جاتے تھے کہ جموںو کشمیرمیں آگ وآہن کاکھیل شروع ہوگا حالات بد سے بدتر ہونگے تاہم جب 2019کو وزیراعظم نے فیصلہ لیا مکھی کاپرُنہیں کٹااور ایک کنکر بھی نہیں پھینکاگیا ۔انہوںنے کانگریس اور دوسری سیاسی پارٹیوں کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کے عوام کوگمراہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوٹ رہی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا 2024کے الیکشن میں این ڈی پھر سے واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت سمبھال لے گی اورلوگوں کی خدمت میں جڑجائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں