ملک میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ، ملک صرف وہی لوگ محفوظ رکھ سکتے ہیں جن کو سلامتی کی فکر ہو
ہمیں پورا یقین ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ملک میں کمل کا پھول ہر ریاست میں کھلے گا
سرینگر // بی جے پی ملک میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کو صرف وہی لوگ محفوظ رکھ سکتے ہیں جن کو ملک کی سلامتی کی فکر ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ مغربی بنگال کے غریب لوگوں سے لوٹ گئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے منسلک کی گئی رقم انہیں واپس کر دی جائے۔وزیر اعظم مودی نے یہ دعویٰ امرتا رائے کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کیا، جو سابق رائلٹی کی رکن اور کرشن نگر لوک سبھا حلقہ میں ٹی ایم سی کی مہوا موئترا کے خلاف بی جے پی کی امیدوار تھیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ملک میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے اور دوسری طرف تمام بدعنوان ایک دوسرے کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مغربی بنگال ریاست میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دے گا۔انہوں نے کہا کہ سال 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی حمایت حاصل کرتے ہوئے’’صرف محب وطن پارٹی ہی بدعنوانی کو ختم کر سکتی ہے‘‘انہوں نے کہا ’’ترقی صرف وہی فراہم کر سکتا ہے جو ترقی کی اقدار کے پابند ہوں۔ ملک سے محبت کرنے والے ہی کرپشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ ملک کو صرف وہی لوگ محفوظ رکھ سکتے ہیں جن کو ملک کی سلامتی کی فکر ہے‘‘ ۔ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بی جے پی کو لوگوں کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوںنے مزید کہا کہ ملک میں کمل کا پھول ہر ریاست میں کھلے گا اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ملک کے ہر کونے کونے میں ترقی ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ہر ریاست یا مرکزی زیر انتظام علاقے میں مودی کی قیادت میں بی جے پی سرکار نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے ۔