آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک مرکز میں رہنے والی حکومتوں کی واحد ترجیح انکی جماعتوں کی ترقی تھی لیکن
گزشتہ 10سالوں میں ہماری حکومت نے سرحدی علاقوں اور سمندر کے کناروں کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا
سرینگر // گزشتہ 10سالوں میں ہماری حکومت نے سرحدی علاقوں اور سمندر کے کناروں کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کو ترقی کی اونچائی تک پہنچنے کا ہماری حکومت نے عزم کیا ہے اور اس کو حاصل کرکے ہی رہیں گے ۔ لکشدیپ کے کاوارتی میں 1156کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ لکشدیپ کا علاقہ بھلے ہی چھوٹا ہو، لیکن اس کا دل بہت بڑا ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اب لکش دیپ میں انٹرنیٹ 100 گنا زیادہ رفتار سے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا ’’آزادی کے بعد، کئی دہائیوں تک مرکز میں رہنے والی حکومتوں کی واحد ترجیح ان کی سیاسی جماعتوں کی ترقی تھی۔ دور دراز کی ریاستوں، سرحدی علاقوں یا سمندر کے درمیانی علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔لیکن گزشتہ 10سالو ں کے دوران ہماری حکومت نے سرحدی علاقوں اور سمندر کے کناروں کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے‘‘۔ بلیو اکانومی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا’’ آج، ہندوستان سمندری غذا کی عالمی منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، اور لکشدیپ کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہو رہا ہے‘‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت لکشدیپ کی پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لکشدیپ کی پائیدار ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ یہاں موجود سولر پاور پلانٹ، جو بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم پر مبنی ہے، ایسی ہی ایک مثال ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مرکز میںموجود میں ہماری سرکار ملک کے ہر کونے کونے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور ہم اس عز م سے ہیں کہ ملک کو ترقی کی اونچائی تک پہنچنے کا ہماری حکومت نے عزم کیا ہے اور اس کو حاصل کرکے ہی رہیں گے ۔