Download (6) 46

ملک میں ہمہ جہت ترقی کیلئے مودی سرکار نے تاریخ رقم کی

ملک میں ہمہ جہت ترقی کیلئے مودی سرکار نے تاریخ رقم کی
بدعنوانی جرائم اور رشوت خوری کے خاتمہ کیلئے مودی سرکار پر عزم /وزیر داخلہ

سرینگر// وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں جو ترقی کا منظر نامہ سامنے آیا ہے وہ گزشتہ ستر برسوں میں تاریخ بن گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وندھے بھارت ٹرینوں ، سمارٹ شہروں ، ہوائی اڈوں اور ہسپتالوں ، سکول کالج اور یونیورسٹی کا قیام ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی وہ پارٹی ہے جس نے ملک کو معاشی لحاظ سے ترقی دی ۔ انتخابات سے منسلک ریاست تلنگانہ کے آج اپنے دورے سے پہلے، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں جنوبی ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ امت شاہ نے کہا ہے کہ تنگانہ میں لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں کیوں کہ یہی پارٹی دیش بھگت پارٹی ہے اور اس کے لیڈر بے لوث ملک کی خدمت میں جٹے ہوئے ہیں ۔ امت شاہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی قیادت والی سرکار نے ملک میں ترقی کا جو دور دکھایا وہ ستر برسوں میں ایک تاریخ ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مودی سرکار نے ملک میں وندھے بھارت ٹرین ، ہزاروں نئے فلے اور اور پل بنوائے ، سینکڑوں ہسپتال تعمیراکروائے ، ہوائی اڈوں ، یونیورسٹیوں اور دیگر مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ امت شاہ نے ٹویٹ کرتے کہا کہ مودی سرکار نے جرائم کے خاتمہ اور بد عنوانی سے ملک کو پاک کرنے کا عزم کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں