حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے کے کامیاب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر 320 کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
لبنان کی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے کے کامیاب خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اس بیان میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے کے بارے میں کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے پہلا مرحلہ مکمل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کی تعداد کے بارے میں اعلان کیا کہ “اب تک دشمن کے ٹھکانوں کی طرف داغے گئے کاتیوشا راکٹوں کی تعداد 320 سے تجاوز کر گئی ہے”۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں اس آپریشن کے مقصد کے بارے میں توضیح دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’آپریشن کے اس پہلے مرحلے میں حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے گزرنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقے میں متعین اہداف کی طرف ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے اسرائیلی بیرکوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ڈرونز منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی کے ساتھ ہدف کی جانب بڑھے‘‘۔
اس بیان میں ان مقامات اور جگہوں کی فہرست بھی جارتی کی گئی ہے جنہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ وہ عنقریب جاری ہونے والے بیانات میں مزید تفصیلات کا اعلان کریں گے۔
(حوزہ نیوز)