0

مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بغداد میں میلین مارچ کیا جائے، مقتدیٰ الصدر

مقتدیٰ الصدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بغداد میں اپنے لاکھوں حامیوں سے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مظاہرے کی اپیل کی ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے شیعہ رہنما مقتدا الصدر نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف صیہونی رجیم کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا: ہم عراقی عوام کی طرف سے بغداد کے تحریر اسکوائر پر غزہ کے عوام کے دفاع میں مظاہرے کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس بیان میں انہوں نے اعلان کیا: میں دس لاکھ افراد کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ آپ کی آواز دنیا کے کانوں تک پہنچ سکے۔

قابل ذکر ہے کہ 2022ء میں عراق میں سیاسی سرگرمیوں سے سبکدوش ہونے والے مقتدا صدر نے حال ہی میں عوامی جلسوں میں اپنی موجودگی تیز کر دی ہے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں