0

مصلائے امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں نماز جمعہ

آج تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جائے جاری ہے۔

واضح رہے کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت میں اضافے اور سید حسن نصر اللہ اور دیگر مقاومتی رہنماؤں کی شہادت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں نماز جمعہ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

خطبہ نماز جمع سے قبل نمازیوں کے عظیم اجتماع سے اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہد اور اسلامی امت کے محبوب، شہید حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھیوں، بشمول شہید سردار نیل فروشان کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس اجتماع میں تینوں حکومتی سربراہان سمیت دیگر اہم فوجی اور سول حکام بھی عظیم مجاہد اور مقاومت کے علمبردار، شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجتماع کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد احمد بابائی نے شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے بہادر ساتھیوں کی شان میں جذباتی اشعار پیش کیے۔بعد ازاں بحرینی مداح حسین الاکرف نے پُرجوش انداز میں مدح خوانی کی، جس کے دوران “هیهات منا الذلة” کا ولولہ انگیز نعرہ مصلیٰ کے صحن میں گونج اٹھا۔

اس کے بعد مشہور مداح مہدی رسولی نے مداحی کی، جس کے دوران نماز گزاروں نے اپنی مشت کو بند کئے ہوئے اپنے ہاتھوں کو بلند کیا اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ “خیبر خیبر یا صہیون” اور “لعنت الله علی اسرائیل” جیسے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

اس موقع پر محمد رسولی نے بھی ایک اثر انگیز نظم پیش کی: “اگر دنیا بھی تمہاری پشت پر ہو، ہمارے پاس پنجتن پاک کا سہارا ہے؛ تمہارے پاس پتھر شکن ہے، لیکن ہمارے پاس خیبر شکن ہے۔”

یہ عظیم الشان اجتماع جذبہ شہادت، مقاومت اور اتحاد امت کا مظہر بن کر، شرکت کرنے والوں کے دلوں میں ایک نیا عزم اور حوصلہ پیدا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں