4883261 35

مشکلات کے باوجود عوام خلوص کے ساتھ ہر میدان میں حاضر ہیں، آیت اللہ جنتی

ایران // ایران کی نگران کونسل کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ احمد جنتی نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہمیشہ ایرانی عوام نے انقلاب کے دشمنوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ عالمی استکبار کی جانب سے غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باوجود ایرانی عوام نے ہر وقت میدان میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ جنگ میں فتح اور دیگر نمایاں کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔

انہوں نے انتخابات کے دوران دن رات محنت کرنے والے اداروں اور حکومتی اہلکاروں کی قدردانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں