Images 59

مسلمانوں کومفلسی جہالت سے باہر نکلنے کے لئے تعلیم کی طرف توجہ دینی ہوگی

مسلمانوں کومفلسی جہالت سے باہر نکلنے کے لئے تعلیم کی طرف توجہ دینی ہوگی
بھارت کثرت میں وحدت والاملک ہے 75برسوں سے مسلمانوں کوملاکیا/نتن کٹگرے

سرینگر// بھارت کو کثرت میں وحدت والاملک قرار دیتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نے کہاکہ مسلمامنوں کو ریزرویشن کے بجائے محنت کر کے آگے آناچاہئے انہیں بھی سائینس دان سیاست دان کھلاڑی سافٹ ویئرانجینئر بننے کپوراہ پورا حق ہے ۔تعلیم ان کے لئے لازمی ہے اور تعلیم کوحاصل کرنے کے لئے ملک کے مسلمانون کوسنجیدگی کامظاہراہ کرنا ہوگا وہ اپنے مستقبل کوبہتر بنائے تاکہ مفلسی اور جہالت سے انہیں نجات مل سکے ۔سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن کٹگرے نے ایک انٹرویو کے دوران ملک کے مختلف معاملات اور حالات کی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ملک ترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہونے کی راہ پرگامزن ہوا ہے اگر ہ اسے میں کئی اور بر س درکار ہے تاہم جس تیزی کے ساتھ ملک اس وقت ترقی کررہاہے ہمیں یقین ہے کہ ہم ترقی یافتہ ملک بن کراُبھر کر سامنے آئے گے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کثرت میں وحدت والاملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں ۔انہوں نے مسلمانوں کی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی شاندارروایت رہی ہے تاریخ گوا ہے کہ انہو ںنے ملک کوبنانے میں بھی اپنارول اداکیاہے تاہم پچھلے 75برسوں سے ملک کے مسلمان تعلیم اوردوسرے شعبوں میںپیچھے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریزرویشن کی بیماری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور مسلما نبھی ا سکے شکار ہیں ۔ٹرانسپورٹ سڑک کے مرکزی وزیر نے کہاکہ ملک کے مسلمانوں کوبھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ سافٹ ویئرانجینئربنے آئی پی ایس آئی اے ایس افسر بننے میںانہیں کوئی رکاوٹ نہیں وہ سیاست دان سائینسدان بنے جس پراے پی جی عبدالکلام نے ملک کے تئیں اپنی خدمات انجام دی کوئی انہیں روکنے والانہیں۔ انہوںنے کہا یہ سب تب ہی ممکن ہے جب ملک کے مسلمان تعلیم کی طرف پانی توجہ مبزول کرینگے ۔سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم ملک یاریاست کنبے کی ترقی کے لئے لازمی ہے مسلمانوں کواگرمفلسی اور جہالت سے باہرنکلنے کے لئے انہیں سخت محنت کرنی ہوگی اور وہ تمام عہدے حاصل کرے جن کے لئے مسلمان آج تک محروم رہے ہیں یاوہ ایسا سوچتے ہیں ۔انہوں کہاملک میں ہرسال آئی اے ایس اائی پی ایس امتحان ہواکرتے ہیں جومسلمان نوجوان محنت کامظاہراہ کرتے ہیں وہ شامل ہورہے ہیں کو ئی انہیں روکتا نہیں ملک کی ہرریاست اور مرکزی زیر علاقوں میں مسلمانوں کو تعلیم کے حصول کے لئے اپنے آپ کوپیش کرنا ہوگاسخت محنت نہیں ترقی کی منزلوں پراور مسقبل کوتاب ناک بناے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں