0

مسلح افواج کا یوم پرچم: منوج سنہا کا شہیدوں اور جوانوں کو خراج تحسین

سرینگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر شہیدوں اور فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘آیئے ہم مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے کا عزم کریں’۔

بتادیں کہ ملک میں سال1949 سے ہر سال 7 دسمبر کو مسلح افواج کے یوم پرچم کے طور پر منایا جاتا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آیئے آج مسلح افواج کے یوم پرچم پر شہیدوں اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو ان کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے لئے خراج تحسین پیش کریں’۔انہوں نے کہا: ‘آیئے ہم مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے کا عزم کریں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں